سندھ ہائیکورٹ لاپتہ شہریوں کی بازیابی سے متعلق مختلف درخواستوں کی سماعت

عدالت نے پولیس حکام سے 16اگست تک شہریوں کی بازیابی سے متعلق پیش رفت رپورٹ طلب کرلی

جمعہ 27 جولائی 2018 21:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2018ء) سندھ ہائیکورٹ لاپتہ شہریوں کی بازیابی سے متعلق مختلف درخواستوں کی سماعت عدالت نے پولیس حکام سے 16اگست تک شہریوں کی بازیابی سے متعلق پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔ سندھ ہائیکورٹ لاپتہ شہریوں کی بازیابی سے متعلق مختلف درخواستوں کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت میں درخواست گزار نے بتایا کہ شہری بلال اور در محمد ابھی تک بازیاب نہیں کروایا جاسکا۔

عدالت نے پولیس حکام پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے۔ اگر کوئی شہری لاپتہ ہے تواسے تلاش کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔ لاپتہ جیسے سنجیدہ ایشو پر پولیس کی عدم دلچسپی باعث تشویش ہے۔ عدالت نے پولیس حکام سے 16 اگست تک شہریوں کی بازیابی سے متعلق پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔