حلقہ این اے 258 (لورالائی۔ موسیٰ خیل۔ زیارت۔ ڈھکی۔ ہرنائی) سے بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار محمد اسرار ترین42 ہزار 938 ووٹ لے کر کامیاب قرار ،غیر سرکاری غیر حتمی نتائج

جمعہ 27 جولائی 2018 21:54

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جولائی2018ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 258 (لورالائی۔ موسیٰ خیل۔ زیارت۔ ڈھکی۔ ہرنائی) سے بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار محمد اسرار ترین42 ہزار 938 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق متحدہ مجلس عمل پاکستان کے امیدوار امیر زمان 38 ہزار 457 ووٹ لے کر دوسرے جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سردار محمد یعقوب ناصر 25 ہزار 792 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔ ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 52.68 فیصد رہی۔