لیپہ ویلی شمس بری پہاڑ پر آسمانی بجلی گرنے سے پانچ بڑے چشمے ابل پڑے ، پانی سیلابی ریلے کی

صورت اختیار کر کے نوکوٹ میں داخل ہوگیا ، کئی دکانیں اور گھر متاثر

جمعہ 27 جولائی 2018 22:03

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2018ء) سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی طر ف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق لیپہ ویلی شمس بری پہاڑ میں آسمانی بجلی گرنے سے اچانک پانچ بڑے چشمے ابل آے جن کا پانی اکھٹاہو کر ایک بڑے سیلابی ریلے کی صورت اختیار کر کے نوکوٹ میں داخل ہو گیا جسکی وجہ سے سترہ گھر اور بیس دوکانیں بری طرح متاثرہو گئیں۔

(جاری ہے)

سیکرٹری SDMAکی ہدایت پر لیپہ میں لوگو ں کو ریلیف فراہم کرنے کی ذمہ داری کو SDMAآزادکشمیر نے ریلیف آئٹم ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی کے سپرد کر کے پو را کیا ۔ SDMAکے اعلٰی حکام اور سٹاف نے مستعدی سے فرائض کی مجا وری کرتے ہوئے متاثرین کی بنیادی ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنایا ۔ ریلیف پیکج میں ٹینٹ، کمبل ، چولہے ، چٹائیاں، سلیپنگ بیگ ، لالٹین ، شالیں وغیرہ شامل ہیں جسے ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے اہلکاران نے وصول کیا ۔ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی نے اشیاء کی فراہمی پر متاثرین کی طرف سے سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا شکریہ ادا کیا ۔

متعلقہ عنوان :