سکھر کی دو قومی اور صوبائی کی چار نشستوں پر پی پی کے تمام امیدوار کامیاب

جمعہ 27 جولائی 2018 22:09

ْسکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2018ء) سکھر سے پی پی نے کلین سوئپ کر دیا،سکھر کی دو قومی اور صوبائی کی چار نشستوں پر پی پی کے تمام امیدوار کامیاب ،سکھر ہاؤس اور سید ہاؤس میں دو روز سے جشن کاسماں ،سکھر جئے بھٹو کے نعروں سے گونج اٹھا،نومنتخب امیدوار کا سکھر کی عوام سے اظہار تشکر،ماضی کی طرح سکھر کے شہریوں کی خدمت کرنے کاعزم۔

تفصیلات کے مطابق سکھر کی دو قومی اور اورچار صوبائی نشستوں پر پی پی کے تمام نامزد امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گئے ہیں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 206سے پی پی کے امیدوار سید خورشید احمدشاہ 84 ہزار 726ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ انکے مدمقابل پی ٹی آئی کے طاہر شاہ 58 ہزار 805ووٹ حاصل کرسکے۔قومی اسمبلی کے این اے 207 سکھر ٹو:پی پی پی کے نعمان شیخ 69 ہزار 378 ووٹ لیکر فاتح قرار پائے جبکہ انکے مدمقابل پی ٹی آئی کے مبین جتوئی نے 60ہزار 89ووٹ حاصل کئے جبکہ صوبائی اسمبلی کی نشستون حلقہ پی ایس 22 سکھرون سے پی پی کے امیدوار جام اکرام دھاریجو32971 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے اور انکے مد مقابل جی ڈی اے امیدوار سردار علی گوہر خان مہر نی25998 ووٹ حاصل کیے۔

(جاری ہے)

حلقہ پی ایس 23 صالح پٹ سے پی پی کے اویس قادر شاہ 43 ہزار 702 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ انکے مدمقابل جی ڈی اے کے محمد علی شیخ نی36 ہزار 580 ووٹ حاصل کئیاسی طرح حلقہ پی ایس 24 سے پی پی پیکے امیدوار سید فرخ شاہ?34198 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ انکیمدمقابل ایم ایم اے کے محمد زبیر حفیظ 10414? ووٹ۔متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے امیدوار شفیق الرحمن کمبوہ 9721۔

پی ٹی آئی کی امیدوار صفیہ بلوچ? 8724ووٹ۔آزاد امیدوار محمد جاوید میمن?4032ووٹ۔ جی ڈی اے کے امیدوار شفقت علی شاہ? 3125ووٹ۔ تبدیلی پسند پارٹی کے وزیر علی مہر 2409ووٹ۔پی ایم ایل ن کے امیدوار زاھد حسین شورو 1368ووٹ حاصل کررسکے۔حلقہ پی ایس 25 سے پی پی کے ناصر شاہ 42 ہزار 490 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ انکے مدمقابل آزاد امیدوار۔ایم کیو ایم۔

جی ڈی اے کے حمایت یافتہ امیدوار امیر بخش مہر عرف میر مہر نے 21 ہزار 361 ووٹ اور تیسرے نمبر پر ایم ایم اے کے محمد داؤد کھوسہ12059 ووٹ حاصل کر سکے ضلع سکھر کی دو قومی اور اورچار صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر پی پی کی شاندار کامیابی پر سکھر ہاؤس اور سید ہاؤس سمیت سکھر کے مختلف علاقوں میں کارکنان اور حمایتیو ں کی جانب سے جشن منایا جا رہا ہے پی پی کے امیدواروں کی جیت پر سکھر شہر جئے بھٹو کے نعروں سے گونج اٹھا ہے ہے پی پی کے کامیاب امیدواروں سید خورشید احمدشاہ،نعمان اسلام شیخ ،جام اکرام اللہ دھاریجو،سیداویس قادر شاہ،سید فرخ شاہ،سید سیدناصر حسین شاہ نے سکھر کی عوام سے اظہار تشکرکرتے ہوئے ماضی کی طرح سکھر کے شہریوں کی خدمت کرنے کے کیعزم کااظہار کیا ہے۔

دوسری جانب پی پی کارکنان کی جانب سے سید ہاؤس اور سکھر سکھرہاؤس سمیت دیگر دیگرکامیاب امیدواروں کو مبارکباد دینے کاسلسلہ بھی جاری وساری ہے۔