Live Updates

تحریک اںصاف کا یاسمین راشد کو خواتین کی مخصوص نشست دینے کا فیصلہ

تحریک انصاف نے مخصوصی نشستوں کی ترجیحی فہرست جاری کردی، ڈاکٹر یاسمین راشد فہرست میں پہلے نمبر پر

muhammad ali محمد علی جمعہ 27 جولائی 2018 21:08

تحریک اںصاف کا یاسمین راشد کو خواتین کی مخصوص نشست دینے کا فیصلہ
لاہور (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27 جولائی 2018ء) تحریک اںصاف کا یاسمین راشد کو خواتین کی مخصوص نشست دینے کا فیصلہ، تحریک انصاف نے مخصوصی نشستوں کی ترجیحی فہرست جاری کردی، ڈاکٹر یاسمین راشد فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں۔ تفصیلات کے مطابق تحریک اںصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد بھرپور مقابلے کے باوجود لاہور میں این اے 125 کی نشست پر شکست سے دوچار ہوگئیں۔

ڈاکٹر یاسمین راشد تحریک انصاف لاہور کی سب سے مقبول رہنما تصور کی جاتی ہیں۔ اسی باعث تحریک انصاف نے تحریک اںصاف کا یاسمین راشد کو خواتین کی مخصوص نشست دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ تحریک اںصاف نے مخصوصی نشستوں کی ترجیحی فہرست جاری کر دی ہے۔ تحریک اںصاف کی جانب سے مخصوصی نشستوں کی ترجیحی فہرست میں ڈاکٹر یاسمین راشد پہلے نمبر پر ہیں۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف اس وقت 115 نشستوں پر برتری حاصل کیے ہوئے، اس حساب سے تحریک انصاف کو خواتین کی کل 25 مخصوص نشستیں ملیں گی۔

تحریک انصاف کو ساڑھے چارارکان کےحساب سے خواتین کی ایک مخصوص نشست ملے گی۔ تحریک اںصاف کی جانب سے جاری کردی خواتین کی مخصوص نشستوں کی فہرست میں یاسمین راشد کے علاوہ صادقہ صاحب داد خان، شمسہ علی، نسرین طارق، شاوانہ بشیر، شمیم آفتاب، فردوس رائے، شاہدہ مالکہ، سمیرا احمد ،زہرا نقوی، عائشہ اقبال، نیلم حیات، ام البنین، عظمی ٰکاردار، میمونہ وحید، ڈاکٹر شاہینہ کھوسہ، آسیہ اکرام، سیمابیہ طاہر، فرحت فاروق، شاہینہ رضا ، طلعت نقوی، مسرت جمشید، سعدیہ سہیل رانا،راشدہ ظہیر شامل ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات