بلدیہ کے عملہ نے الیکشن مہم کے دوران لگائے جانے والے انتخابی بینرز، فلیکسز، سٹریمرز اور جھنڈے اتارنے شروع کردیئے

جمعہ 27 جولائی 2018 22:58

لاہور۔27جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جولائی2018ء) لارڈ میئر بلدیہ عظمیٰ لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید کے حکم پر تمام زونل آفیسرز (ریگولیشن)نے لاہورکے نو زونز میںمختلف علاقوں چوبرجی تا ریلوے اسٹیشن ، کینال روڈ، اکبر چوک تا پیکو روڈ، بحریہ ٹائون کینال روڈ، جی ٹی روڈ، فیروز پورروڈ، ماڈل ٹائون، ظفر علی روڈ، علی زیب روڈ، قائداعظم انٹرچینج، رائے ونڈ روڈ اور مال روڈ سے موجودہ الیکشن مہم کے دوران لگائے جانے والے انتخابی بینرز، فلیکسز، سٹریمرز اور جھنڈے اتارنے شروع کردئے ۔

(جاری ہے)

لاہور کے تمام علاقوں اور سڑکوں کی صفائی اور خوبصورتی کل تک بحال کردی جائے گی۔