Live Updates

عام انتخابات 2018 ، کئی سیاسی گھرانے شکست سے دو چار ہوئے

جمعہ 27 جولائی 2018 22:58

عام انتخابات 2018 ، کئی سیاسی گھرانے شکست سے دو چار ہوئے
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جولائی2018ء) 2018ء کے عام انتخابات کے دوران کئی سیاسی گھرانے شکست سے دوچار ہوئے تو توکئی سیاسی گھرانوں نے اپنی نشستیں کامیابی کی صورت میں مزیدمضبوط کرلیں۔ڈیرہ اسماعیل خان سے مولانافضل الرحمن اور ٹانک سے انکے فرزندکے علاوہ ڈی آئی خان سے انکے بھائی لطف الرحمن بھی حصہ لے رہے تھے جن میں صر ف ان کے صاحبزادے کوکامیابی حاصل ہوئی ،اکرم خان درانی بنوں سے قومی اسمبلی کے امیدوار ہونے کے علاوہ اپنے صاحبزادے زاہددرانی کے لئے بھی انتخابی مہم چلارہے تھے تاہم دونوں باپ بیٹوں کو بنوں کے عوام نے نامنظورکرلیاالبتہ پی کی90 کی نشست اکرم درانی جیتنے میں کامیاب ہوئے۔

پشاورسے پیپلزپارٹی کے ارباب عالمگیراوران کی اہلیہ عاصمہ عالمگیرقومی اسمبلی کی نشستوں این ای27اور30 پرامیدوار تھے اسکے علاوہ ان کے صاحبزادے ارباب زرک پی کی74کے امیدوارتھے تاہم خاندان کے تینوں نواب زادہ کو پشاورکے عوام نے ہروادیا۔

(جاری ہے)

چارسدہ سے اسفندیارولی خان اورانکے صاحبزادے ایمل ولی خان بھی بری طرح ہارگئے انکی تقلید کرتے ہوئے چارسدہ سے ہی آفتاب شیرپائو اورانکے صاحبزادے سکندرشیرپائوکوبھی شکست ہوئی ۔

امیرمقام کے بھائی ڈاکٹرعباد اگرچہ شانگلہ سے قومی اسمبلی کی نشست پر کامیاب ہوئے تاہم امیرمقام جودوقومی اوردوصوبائی اسمبلی کی نشستوں پرامیدوارتھے،نے بری طرح شکست کھائی ہری پور سے صوبائی اسمبلی کی دونشستوں پر سابق صوبائی وزیر اکبرایوب اور ان کے بھائی نے کامیابی حاصل کی۔سابق وزیراعلیٰ پرویزخٹک اور ان کے داماد عمران خان نے بھی نوشہرہ سے قومی وصوبائی اسمبلی کی نشستوں پر کامیابیاں سمیٹیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات