Live Updates

کراچی کی عوام نے جو مینڈیٹ دیا ہے اس پورا اتریں گے، شہر کی روشنیاں بحال کرائیں گے، حلیم عادل شیخ

جمعہ 27 جولائی 2018 23:17

کراچی کی عوام نے جو مینڈیٹ دیا ہے اس پورا اتریں گے، شہر کی روشنیاں بحال ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے رہنما کراچی کے حلقہ پی ایس 99 پر جیتنے کے بعد حلقے میں پہنچے عوام کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیا ، جگہ جگہ والہانہ استقبال پھول نچھاور کئے گئے ، حلیم عادل شیخ حلقے کے مختلف علاقوں میں پی ٹی آئی رہنمائوں ، کارکنوں، اور معززین کے گھروں پر شکریہ ادا کرنے کے لئے گئے اور مٹھائی تقسیم کی، سہراب گوٹھ پر والہانہ استقبال کیا گیا، بڑی تعداد میں حلقہ کی عوام پہنچ گئی شاندار آتشبازی کے بعد پی ٹی آئی ترانوں پر کارکنوں نے رقص کیا اور ملک کی ترقی کے لئے خصوصی دعائیں مانگنے کے بعد اظہار تشکر ادا کیا گیا۔

پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کراچی کی عوام نے مینڈیٹ پی ٹی آئی کو دیا ہے اس پر پورا اتریں گے، کراچی کی ترقی کے لئے ہر ممکن کوششیں کر کے روشنیاں بحال کروائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کراچی میں ڈائریکٹ میئر منتخب کروائیں گے جس کے ذریعے تمام بنیادی مسائل حل کراوئیں گے، انہوں نے قائد اعظم کے بعد عمران خان واحد لیڈر ہیں جو ملک اور قوم کی بہتری کے لئے سوچتے ہیں اور جدوجہد کر رہے تھے ، اللہ کی مدد سے پی ٹی آئی کامیاب ہوئی انشا،ْ اللہ نئے پاکستان میں اب ترقی کی راہیں کھلیں گے، انہوں نے کہا ملک کے جو دشمن ہیں وہ اب بھی سازشیں کر رہے ہیں مگر ان کہ منہ کی کھانی پڑے گی۔

انہوں نے کہا میں شکریہ ادا کرتا ہوں حلقہ پی ایس۹۹ کی عوام کو جنہوں نے مجھ پر اعتماد کر کے الیکشن میں ووٹ دیئے ہیں ہر ممکن کوششیں کر کے کئے ہوئے تمام وعدے پورے کروائوں گا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات