پاکستانی انجینئرز ایکسچینج پروگرام کے تحت امریکہ روانہ

جمعہ 27 جولائی 2018 23:32

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جولائی2018ء) یو ایس ایڈ ایجنسی اور یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی) پشاور نے 27 طالبعلموں اور3فیکلٹی ممبرز کو امریکہ میں تعلیمی تبادلے کے پروگرام کے تحت بھیجنے کی الوداعی تقریب کا انعقادکیا۔ اس تعلیمی تبادلے کے پروگرام کے تحت یہ طالبعلم امریکہ کی ایریزونا یونیورسٹی میںامریکی ہم منصب کے ساتھ پاکستان کو درپیش انرجی سیکٹر کے چیلنجز کے حل کے لیے تعلیم و ریسرچ کرینگے۔

یو ایس ایڈ کے تعاون سے طالبعلموں اور فیکلٹی ممبرز کا یہ چھٹا بیچ امریکہ میںحصول تعلیم کیلئے روانہ ہو گا جہاں پر پاکستان کو درپیش انرجی چیلنجز کے حل کیلئے 4ماہ تک یہ طالبعلم امریکہ کی جدید ترین لیبارٹریز اور پروفیسرز کے ساتھ مل کر انرجی پرریسرچ کریں گے بالخصوص شمسی توانائی ، انرجی کنوریژن، بیٹریز اور انرجی مینجمنٹ کی فیلڈ میں کام کریں گے۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یو ای ٹی پشاور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین نے کہا،"یہ ایکسچینج پروگرام ابھرتے ہوئے انرجی انجینئرز کو اس قابل کریگا کہ وہ پاکستان کے لیے انرجی سیکٹر میں درپیش چیلنجز کا مستقل حل دریافت کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہائر ایجوکیشن کی ترویج کیلئے امریکہ کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے، مزید انہوں نے کہا ایکسچینج پروگرام پاکستانی سٹوڈنٹس کیلئے جدید علوم سے ہم آہنگی کیلئے ایک بہترین موقع ہے۔

ایکسچینج پروگرام کے تحت مستفید ہونے والے یو ای ٹی پشاور کے 61انجینئرز پاکستان کے انرجی سیکٹر میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔ یہپروگرام پاکستانی طالبعلموں کو اپنی تعلیمی اور تکنیکی صلاحیتوں کو بڑھانے میں اور انرجی کے دوسرے ذرائع تلاش کرنے میں انتہائی مثبت کردار ادا کر رہا ہے۔ اور اس پروگرام کے تحت شمولیت کرنے والے اساتذہ بھی اپنی تدریسی مہارت کو بہتر کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے طالبعلموں کونئے تجربات اور علوم سے ہم آہنگ کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔

یو ایس ایڈ ایجنسی یو ایس ۔پاکستان سنٹرز برائے ایڈوانس سٹڈیزکیلئی5سالوں میں127ملین ڈالر کی انویسٹمنٹ سے تعلیمی تبادلے کے پروگرام کو سپورٹ کر رہا ہے۔اس پروگرام کا مقصد ہے پاکستان کو بجلی اور پانی سے متعلق چیلنجز کیلئے عملی حل کا تلاش ہے۔