پاکستان پیپلز پارٹی کے ورکرز کی جانب سے امیدواروں کی کامیابی پر جشن

جمعہ 27 جولائی 2018 23:33

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جولائی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے ورکرز کی جانب سے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کیمطابق سکھر کی قومی اسمبلی کی دو اور صوبائی اسمبلی کی چاروں نشستوں پر پارٹی کے نامزد امیدواروں کی کامیابی پر جشن و مسرت کے اظہار کا سلسلہ جاری ہے، سکھر میں آر او آفس سے غیر حتمی نتائج موصول ہونے پر حلقہ این اے 207 سے نعمان اسلام شیخ کی کامیابی کی خوشی میں ورکرز کی بڑی تعداد نے سکھرہاؤس تک ریلی نکالی اور نعرے لگائے ، اس موقع پر سکھر ہاؤ س میں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں اور ہار ڈالے گئے۔