مراد علی شاہ یا کوئی اور، بلاول بھٹو نے وزیراعلی سندھ کے نام کا اعلان کردیا
جمعہ کو ہونے والے پیپلز پارٹی کی مرکزی مجلس عامہ کے اجلاس میں پارٹی چئیرمین نے مراد علی شاہ کو ہی وزیراعلی سندھ بنانے کی منظوری دی
محمد علی جمعہ 27 جولائی 2018 22:59
(جاری ہے)
سندھ سے موصول ہونے والے غیر سرکاری غیر حتمی انتخابی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کل 130 میں سے 73 صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر برتری حاصل کیے ہوئے ہے۔
جبکہ تحریک اںصاف 23 صوبائی نشستوں پر برتری حاصل کرکے دوسرے نمبر پر ہے۔ پیپلز پارٹی کو حکومت بنانے کیلئے 65 نشستوں پر فتح درکار ہے۔ جبکہ اب تک موصول ہونے والے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج سے یہ واضح ہو گیا ہے کہ پیپلز پارٹی مطلوبہ تعداد سے زیادہ نشستیں جیتنے میں کامیاب رہی ہے۔ ایسے میں اب پیپلز پارٹی نے صوبائی حکومت کی تشکیل کیلئے تیاریاں شروع کردی ہیں۔ اس سلسلے میں پیپلز پارٹی نے وزیراعلی سندھ کے نام کا اعلان بھی کر دیا ہے۔ پیپلز پارٹی کے ترجمان مولا بخش چانڈیو کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ سندھ میں اس مرتبہ بھی مراد علی شاہ ہی وزیراعلی کا عہدہ سنبھالیں گے۔ جبکہ بلاول بھٹو کے وزیراعلی سندھ بننے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ اس حوالے سے جمعہ کو ہونے والے پیپلز پارٹی کی مرکزی مجلس عامہ کے اجلاس میں بھی پارٹی چئیرمین بلاول بھٹو نے مراد علی شاہ کو ہی وزیراعلی سندھ بنانے کی منظوری دی اور اس کے باقاعدہ اعلان بھی کیا۔ دوسری جانب سندھ میں اس مرتبہ حزب اختلاف کو تحریک اںصاف لیڈ کرنے کی پوزیشن میں ہے۔مزید اہم خبریں
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان قونصل خانہ دبئی کا بڑا اعلان
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
موسم گرما کی مناسبت سے اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وفاقی وزیر نجکاری سے ترک سفیر کی ملاقات، ملکی وعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی مشرق وسطی و شمالی افریقہ کے وزراء و گورنرز کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات میں شرکت
-
صدر مملکت سے ترک سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.