مظفر آباد میں دھماکہ، ریسکیو ٹیمیں روانہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 28 جولائی 2018 10:58

مظفر آباد میں دھماکہ، ریسکیو ٹیمیں روانہ
مظفر آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جولائی 2018ء) : مظفر آباد میں بم دھماکہ ہوا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مظفر آباد میں بم دھماکے کی اطلاعات موصول ہوئیں ۔ بم دھماکے کی اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس حرکت میں آگئی۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی جگہ کا تعین کیا جا رہا ہے۔ دھماکے کی جگہ کا تعین ہوتے ہی ریسکیو حکام کو بھی جائے وقوعہ کی جانب روانہ کر دیا جائے گا۔ جائے وقوعہ پر پہنچ کر ہی دھماکے کی نوعیت اور اس میں ہونے والے نقصان سے متعلق کوئی حتمی بیان جاری کیا جائے گا۔