پی پی 270 ،ْدوبارہ گنتی میں جمشید دستی کے امیدوار کو شکست ،ْآزاد کامیاب

ریٹرننگ افسر نے دوبارہ گنتی کے بعد آزاد امیدوار عبدالحئی کی کامیابی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا

ہفتہ 28 جولائی 2018 14:06

پی پی 270 ،ْدوبارہ گنتی میں جمشید دستی کے امیدوار کو شکست ،ْآزاد کامیاب
مظفرگڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2018ء) پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 270 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد عوامی راج پارٹی کے امیدوار کو شکست ہوگئی ،ْ آزاد امیدار عبدالحئی کو کامیاب قرار دے دیا گیا۔عام انتخابات کے نتیجے میں مظفر گڑھ سے پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 270 سے جمشید دستی کی عوامی راج پارٹی کے امیدوار اجمل چانڈیہ کو کامیاب قرار دیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

حلقے سے شکست کھانے والے آزاد امیدوار عبدالحئی نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست دی تھی جس میں انہیں کامیاب قرار دیا گیا ہے۔ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں آزاد امیدوار عبدالحئی دستی 17 ووٹوں سے کامیاب ہوئے اور ان کے 17 ہزار 717 ووٹ نکلے ہیں ،ْ اجمل چانڈیہ کے 17 ہزار 700 ووٹ ہیں۔ریٹرننگ افسر نے دوبارہ گنتی کے بعد آزاد امیدوار عبدالحئی کی کامیابی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے جبکہ عوامی راج پارٹی کے اجمل چانڈیہ نے دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ گنتی میں ہمارا نمائندہ شامل نہیں تھا لہٰذا دھاندلی کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے۔