Live Updates

آپ کو کیسے پتہ چلا کہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی ہے ؟ریحام خان کے جواب نے نیا پنڈوراباکس کھول دیا

عمران خان کو جیسے میں نے دیکھا ہے وہ آئین کی کئی شقوں پر پورا نہیں اُترتے۔ ریحام خان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 28 جولائی 2018 13:50

آپ کو کیسے پتہ چلا کہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی ہے ؟ریحام خان کے جواب ..
لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جولائی 2018ء) : پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی دوسری سابقہ اہلیہ ریحام خان نے عام انتخابات 2018ء میں پی ٹی آئی کی برتری پر شکوک و شبہات کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی چئیرمین کے خلاف محاذ کھول دیا اور بھارتی ٹی وی چینلز پر بیٹھ کر پی ٹی آئی  اور عمران خان کے خلاف زہر افشانی بھی کی۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر بھی ریحام خان نے الیکشن میں دھاندلی ہونے کے حوالے سے کئی ٹویٹ کیے۔

ایک ٹویٹر صارف نے ریحام خان سے سوال کیاکہ کیا آپ نے عام انتخابات میں ووٹ ڈالا؟
جس پر ریحام خان نے کہا کہ جی نہیں ، میں دھاندلی زدہ الیکشن میں ووٹ نہیں ڈالتی۔
  ایک اور صارف نے ریحام خان نے سوال کیا کہ آپ کو کیسے معلوم ہوا کہ الیکشن دھاندلی زدہ ہیں؟
جس پر ریحام خان نے کہا کہ میں ای میلز دیکھی تھیں۔

(جاری ہے)

ریحام خان کے اس جواب نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا ہے اور اس حوالے سے کئی سوالات اُٹھنا شروع ہو گئے ہیں کہ آخر ریحام خان نے کون سی ایسی ای میلز دیکھی تھیں جنہیں دیکھ کر انہیں علم ہوا کہ 2018ء کے عام انتخابات دھاندلی زدہ ہیں۔  ریحام خان نے اپنے سابق شوہر عمران خان کی عام انتخابات میں کامیابی پر بھارتی میڈیا چینل پر زہر افشانی کرتے ہوئے کہا کہ کٹھ پُتلی ہونا لیڈر شپ کے ساتھ بیٹھتا نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں کو اگر دیکھا جائے تو جو لیڈر شپ مضبوط ہوتی ہے اسے تاریخ بھی اچھی طرح سے دیکھتی ہے۔  عمران خان کا مسئلہ یہ ہے کہ جہاں سے اسکرپٹ آتا ہے وہ وہی پڑھتے ہیں، جیسے کہا جاتا ہے بات کرتے ہیں، جیسے کہا جاتا ہے بیٹھ جاتے ہیں، جو کہا جاتا ہے کہہ دیتے ہیں۔ اسی لیے نہ تو یہ انڈیا کے لیے اچھی بات ہے کیونکہ اگر ان کو انڈیا کے خلاف بات کرنےبکا کہا گیا تو وہ کریں گے ، اور تو اور یہ پاکستان کے لیے بھی اچھی بات نہیں ہے۔

  ایک ایسا انسان جو ذاتی زندگی میں بہت لبرل ہے ، ذاتی زندگی میں اس کے بھارتی دوست ہیں،ذاتی زندگی میں بھارتی بزنس مین کے ساتھ ان کے مراسم ہیں، جو دن میں ایک دو مرتبہ بھارتی دوستوں سے بات چیت کرتے ہیں۔ ریحام خان نے کہا کہ عمران خان کے رومانوی تعلقات پاکستانی خواتین کے مقابلے میں بھارتی خواتین کے ساتھ زیادہ رہے ہیں۔ مسئلہ یہ ہے کہ آپ ذای زندگی میں لبرل ہوں، ذاتی زندگی میں آپ کھی فجر کی نماز کے لیے اُٹھے تک نہیں،میں ایک سال ان کے ساتھ رہی ہوں، میں وضو میں بیٹھی ہوں اور میں شہادت دے سکتی ہوں کہ میں نے پورے سال میں ان کو فجر کی نماز کے لیے اُٹھتے ہوئے نہیں دیکھا۔

  لیکن باقی دنیا کے لیے آپ بہت زیادہ اسلام پسند بنتے ہیں۔ ریحام خان نے کہا کہ مجھے کسی کے مذہب سے کوئی لینا دینا نہیں ہے کیونکہ یہ ایک ذاتی معاملہ ہے لیکن مذہب کے نام پر ووٹ اُٹھانا بہت غلط بات ہے ۔ ہو سکتا ہے کہ کوئی بہت مذہبی ہو،ہماری ہاں بہت سی ایسی مذہبی جماعتیں بھی ہیں جن کے سربراہ مذہب کی پاسداری بھی کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں نے جو دیکھا ہے اس لحاظ سے تو عمران خان آئین کی کئی شقوں پر پورا ہی نہیں اترتے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات