امریکا میں سویا بین کے نرخوں میں اضافہ، گندم اور مکئی میں کمی

ہفتہ 28 جولائی 2018 14:15

نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جولائی2018ء) امریکا میں سویا بین کے نرخوں میںاضافہ ہوا جس کی وجہ برآمدات میں اضافے کے واضح امکانات ہیں۔گندم اور مکئی کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔شکاگو بورڈ آف ٹریڈ میں وقفے سے قبل سویابین کے نومبر کے لیے سودے 5.50 سینٹ بڑھ کر 8.81 ڈالر فی بشل سے زیادہ میںطے پائے۔

(جاری ہے)

بورڈ میں ریڈ ونٹر ویٹ کے ستمبر کے لیے سودے 5.50 سینٹ کم ہوکر 5.31 ڈالر فی بشل طے پائے۔کے سی ہارڈ ریڈ ونٹر ویٹ کے ستمبر کے لیے سودے 3 سینٹ کمی کے ساتھ 5.31 ڈالر فی بشل طے پائے۔ایم جی ای ایس سپرنگ ویٹ کے ستمبر کے لیے سودے 5 سینٹ اضافے کے ساتھ 5.93 ڈالر فی بشل کے قریب طے پائے۔مکئی کے ستمبر کے لیے سودے 0.25 سینٹ کمی کے ساتھ 3.61 ڈالر فی بشل سے زیادہ میںطے پائے۔

متعلقہ عنوان :