Live Updates

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے مکمل عبوری نتائج کا اعلان کردیا ،

پی ٹی آئی 115 نشستوں کیساتھ مرکز میں سب سے بڑی جماعت ن)نے 64 ،پیپلز پارٹی43،ایم ایم اے نے 12، ایم کیوایم پاکستان نے 6، مسلم لیگ اور بلوچستان عوامی پارٹی نے 4، 4نشستیں حاصل کیں بی این پی نے 3، جی ڈی اے نے 2 ، عوامی مسلم لیگ ، تحریک انسانیت اور جمہوری وطن پارٹی نے ایک ، ایک نشست حاصل کی ،13 آزاد بھی کامیاب قومی اسمبلی کی دو نشستوں پر انتخابات ملتوی ہوئے ،چاروں صوبائی اسمبلیوں کے مکمل عبوری نتائج کابھی اعلان کر دیا گیا

ہفتہ 28 جولائی 2018 16:01

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے مکمل عبوری نتائج کا اعلان کردیا ،
اسلام آباد/لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2018ء) الیکشن کمیشن نے ملک میں ہونے والے عام انتخابات کے مکمل عبوری نتائج کا اعلان کردیا ۔سرکاری ریڈیو کے مطابق پاکستان تحریک انصاف قومی اسمبلی کی 115 نشستوں کے ساتھ مرکز میں سب سے بڑی جماعت کے طورپر سامنے آئی ہے جس کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن)نے 64نشستیں حاصل کی ہیں۔پاکستان پیپلزپارٹی نے 43متحدہ مجلس عمل نے 12، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے 6، پاکستان مسلم لیگ اور بلوچستان عوامی پارٹی نے 4، 4، بلوچستان نیشنل پارٹی نے 3، گرینڈ ڈیموکرٹیک الائنس نے 2 ، عوامی مسلم لیگ ، پاکستان تحریک انسانیت اور جمہوری وطن پارٹی نے ایک ، ایک نشست حاصل کی ۔

قومی اسمبلی کیلئے 13آزاد امیدوار بھی کامیاب ہوئے ، قومی اسمبلی کی کل 272نشستوں میں سے دو نشستوں پرعام انتخابات ملتوی کردئیے گئے تھے ۔

(جاری ہے)

پنجاب اسمبلی کی مجموعی طورپر 295نشستوں میں سے پاکستان مسلم لیگ (ن)نے 129جبکہ پاکستان تحریک انصاف نے 123نشستیں حاصل کیں اسی طرح پاکستان مسلم لیگ 7، پاکستان پیپلزپارٹی 6، بلوچستان عوامی پارٹی اور پاکستان عوامی راج پارٹی نے ایک ، ایک نشست حاصل کی ۔

پنجاب اسمبلی میں 28آزاد امیدوار ہیں ۔ سندھ اسمبلی کی کل 129نشستوں میں سے پاکستان پیپلزپارٹی 76نشستوں کے ساتھ اکثریتی جماعت ہے جس کے بعد پاکستان تحریک انصاف نے 23متحدہ ،قومی موومنٹ پاکستان 16، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس نے 11، تحریک لبیک پاکستان نے دو اور متحدہ مجلس عمل نے ایک نشست حاصل کی۔خیبرپختونخوا ہ اسمبلی کی کل 97نشستوں میں سے پاکستان تحریک انصاف 66، متحدہ مجلس عمل نے 10، عوامی نیشنل پارٹی نے 6 ، پاکستان مسلم لیگ (ن)نے 5اور پاکستان پیپلزپارٹی نے 4نشستیں حاصل کیں جبکہ ۶ آزاد امیدوار بھی کامیاب ہوئے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات