متحدہ عرب امارات کے وفد کی مذہبی آزادی کو فروغ دینے کے لئے امریکی محکمہ خارجہ کے وزارتی اجلاس میں شرکت

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 28 جولائی 2018 16:08

متحدہ عرب امارات کے وفد کی مذہبی آزادی کو فروغ دینے کے لئے امریکی محکمہ ..
واشنگٹن، ڈی سی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 جولائی2018ء) متحدہ عرب امارات کے ایک اعلیٰ سطح کے وفد نے مذہبی رہنماؤں کے ہمراہ 25 اور 26 جولائی کو واشنگٹن میں مذہبی آزادی کو فروغ دینے کے لئے امریکی محکمہ خارجہ کے وزارتی اجلاس میں شرکت کی ہے. اجلاس میں، وفد نے متحدہ عرب امارات اور مشرق وسطی کے علاقے میں وسیع پیمانے پر امن، رواداری اور تعاون کو فروغ دینے کے لئےعرب امارات کے عزم کی توثیق کی. مذہبی آزادی کے فروغ کے لئے بلائے گئے اس اجلاس میں مختلف ممالک کے سرکاری حکام، مذہبی اور غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی، اور مذہبی انتہاپسندی کے خاتمے اور ہر ایک کے لئے مذہبی آزادی کو یقینی بنانے کے معاملات پر بحث کی.

(جاری ہے)

اجلاس میں، متحدہ عرب امارات کے وفد کے ارکان نے اہم عالمی مذہبی رہنماؤں سے ملاقات بھی کی، جہاں انہوں نے بین المذاہب ڈائیلاگ اور ثقافتی مفاہمت کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا. وفد کے سربراہ اور اکابرین کی مسلم کونسل کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹرعلي النعيمي نے کہا کہ "اس اجلاس میں متحدہ عرب امارات کی نمائندگی کرنے پرہمیں خوشی ہوئی ہے ، اور تمام عقائد کو ساتھ لیکر چلنے اور رواداری کے فروغ کے لئے ملک کے دیرینہ موقف کو اجاگر کیا." انہوں نے مزید کہا کہ یہ وہ اقدار ہیں جن پرہم نے امریکہ میں اپنے دوستوں کے ساتھ بات چیت کی.