یمن کی مزاحمتی فورسز نے زبيد قصبے کو آزاد کرانے کے لئے تازہ دم دستے روانہ کر دیئے

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 28 جولائی 2018 16:08

یمن کی مزاحمتی فورسز نے زبيد قصبے کو آزاد کرانے کے لئے تازہ دم دستے ..
حدیدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 جولائی2018ء) یمن کی قومی مزاحمتی فورسز نے ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے قبضے سے زبيد کے تاریخی قصبے کو آزاد کرانے کے لئے تازہ دم دستے اگلے محاذ کی جانب روانہ کردیئے ہیں.

(جاری ہے)

جدید فوجی سازوسامان سے لیس یہ فورسز ایک مخصوص جنگی حکمت عملی کے تحت قصبے کی جانب پیش قدمی کریں گی تاکہ بغیر کسی شہری ہلاکتوں کے اسے آزاد کرایا جاسکے، حوثی باغی ان شہریوں کو انسانی ڈھال کے طورپر استعمال کرتے ہیں. زبيد ایک عالمی ثقافتی شہر ہے اوریہ حدیدہ صوبے کا دوسرا بڑا اور انتہائی اہم قصبہ ہے، یہ یمنی فورسز کے لئے صوبے کے دیگر اضلاع میں اندر تک پیش قدمی کرنے کے لئے ایک اہم مقام کی حیثیت رکھتاہے. یمن کی مزاحمتی فورسز نے آپریشن میں حصہ لینے کے لئے ہزاروں تربیت یافتہ جنگجوؤں کو بھیجا ہے، جو صوبے میں آزاد کرائے گئے علاقوں کو محفوظ بنانے اور ریڈ سی کوسٹ کا کنٹرول بھی سنبھالیں گے.

متعلقہ عنوان :