Live Updates

پی ٹی آئی کی انتخابات میں کامیابی، سپورٹس کے میدانوں کو سیاسی اثرورسوخ سے پاک کرنے کا فیصلہ

پی سی بی چیئرمین نجم سیٹھی، صدر ہاکی فیڈریشن خالد سجاد کھوکھر کی بھی چھٹی کا امکان نجم سیٹھی کی تقرری نواز شریف اور خالد سجاد کھوکھر کی احسن اقبا ل نے کی تھی

ہفتہ 28 جولائی 2018 17:42

پی ٹی آئی کی انتخابات میں کامیابی، سپورٹس کے میدانوں کو سیاسی اثرورسوخ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جولائی2018ء) قومی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کی واضح اکثریت کے بعد اسپورٹس کے میدانوں کو سیاسی اثرورسوخ سے پاک کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے پی ٹی آئی نے صوبائی گورنرزکے بعد پاکستان ہاکی فیڈریشن سمیت دوسرے کھیلوں کی تنظیموں کو سدھارنے کا فیصلہ کیاہے،اقتدار میں آتے ہی کھیل کے اداروں کوسیاسی تقرریوں سے پاک کیا جائے گا۔

پہلے مرحلے میں نجم سیٹھی کوچیئرمین کرکٹ بورڈ کے عہدے سے ہٹایا جا سکتا ہے۔ ان کی تقرری سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کی تھی پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر خالد سجاد کھوکھر کو بھی عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا ہے، خالد کھوکھر کی تقرری بھی مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما و سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کے قریبی رشتہ دار ہونے کی بنیاد پر کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

کھیلوں کی مزید تنظیموں اور حکومتی کھیلوں کے اداروں میں سیاسی بنیادوں پر پٴْرکشش عہدے حاصل کرنے والوں کے خلاف بھی آپریشن کلین اپ کیا جائے گا۔پی ایف ایف کے صدر مخدوم فیصل صالح حیات فیفا چارٹر کے تحت منتخب صدر ہیں جبکہ سپریم کورٹ کا فیصلہ بھی ان کے حق میں اٹ چکا ہے، اس لیے انھیں مستقبل میں بھی کام کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔ 20 کروڑ سے زیادہ ملک کی آبادی کے ملک کا 1992 کے اولمپکس کے بعد میڈل نہ جیتنا لمحہ فکریہ ہے، اقتدار میں آنے کے بعد ایسے اقدامات کیے جائیں گے جس کے ذریعے پاکستانی کھیلوں کو فتوحات کے ٹریک پر دوبارہ گامزن کیا جا سکے………
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات