Live Updates

کراچی‘رہنما پیپلزپارٹی عبدالحکیم بلوچ کی این اے 237 میں ری کائونٹنگ کیلئے درخواست مسترد

ہفتہ 28 جولائی 2018 17:56

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جولائی2018ء) پیپلزپارٹی کے امیدوار عبدالحکیم بلوچ کی جانب سے این اے 237 میں ری کائونٹنگ کے لئے دی جانے والی درخواست مستردہوگئی،ریٹرننگ افسر نے تحریک انصاف کے کیپٹن(ر) جمیل احمد خان کی جیت کے اعلان کو برقرار رکھا ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ عبدالحکیم بلوچ کو ہائیکورٹ کے ٹریبونل سے رجوع کا کہا گیا ہے۔ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق پیپلز پارٹی کی قیادت اور امیدواروں سے صاف اور شفاف انتخابات ہضم نہیں ہورہی. پیپلز پارٹی اپنی شکست تسلیم کرنے کے بجائے دھاندلی کا رونا رو رہی ہے، کراچی نے چیئرمین عمران خان اور تحریک انصاف پر اعتماد کرتے ہوئے مینڈیٹ دیا ہے۔#

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات