Live Updates

الیکشن نتائج تسلیم نہیں کرتے لاڈلے کو جتوانے کیلئے الیکشن کو مشکوک کیاجا رہا ہے ،محمد عامر صدیقی

حلف نہ اٹھانے والی سیاسی جماعتیں پارلیمانی طریقہ کار نہ چھوڑیں ،اسمبلی میں مضبوط اپوزیشن کا کردار ادا کرنے کیساتھ پالیمنٹ میں موثر احتجاج کریں، میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 28 جولائی 2018 18:16

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ء محمد عامر صدیقی نے کہا ہے کہ الیکشن نتائج تسلیم نہیں کرتے لاڈلے کو جتوانے کے لیے الیکشن کو مشکوک کیاجا رہا ہے حلف نہ اٹھانے والی سیاسی جماعتیں پارلیمانی طریقہ کار کو نہ چھوڑیں بلکہ اسمبلی میں مضبوط اپوزیشن کا کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ پالیمنٹ میں موثر احتجاج کریں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا محمد عامر صدیقی نے کہا کہ پیپلز پارٹی جمہوری جماعت ہے عوام کی خدمت کا مشن جاری رہے گا جس طرح الیکشن کرایا گیا استحکام آتا نظر نہیں آرہاپیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کو تقویت بخشی اور آج بھی جمہوریت کو ہی پنپنے کا موقع دے رہی ہے دھاندلی کے ٹھوس ثبوت جلد قوم کے سامنے پیش کئے جائیں گے سندھ میں پاکستان پیپلز پارٹی کی اکثریت ہے اس لئے وہاں پیپلز پارٹی حکومت بنائے گی تمام سیاسی جماعتیں بھر پور طریقے سے اپوزیشن کا کردار ادا کریںاور تحریک انصاف کو مجبور کریں کے وہ عوام سے کئے ہوئے وعدے پورے کرے اور پہلے 100 دن کی کار کردگی دکھائے اور ملک کو درپیش چیلنجز کا خاتمہ کیا جائے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات