الیکشن کمیشن نے قومی اورچاروں صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کے 100فیصد غیر سرکاری غیرحتمی نتائج جاری کردیئے

قومی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف116نشستوں کے ساتھ سبقت لئے ہوئے ہے، پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ(ن)129، سندھ اسمبلی میں پاکستان پیپلزپارٹی76، خیبرپختونخوا اسمبلی میں تحریک انصاف66 اور بلوچستان اسمبلی میں بلوچستان عوامی پارٹی15نشستوں کے ساتھ سر فہرست ہے

ہفتہ 28 جولائی 2018 18:29

الیکشن کمیشن نے قومی اورچاروں صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کے 100فیصد ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جولائی2018ء) الیکشن کمیشن نے قومی اورچاروں صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کے 100فیصد غیر سرکاری اور غیرحتمی نتائج جاری کردیئے ہیں۔ قومی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف116نشستوں کے ساتھ سبقت لئے ہوئے ہے، پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ(ن)129، سندھ اسمبلی میں پاکستان پیپلزپارٹی76، خیبرپختونخوا اسمبلی میں تحریک انصاف66 اور بلوچستان اسمبلی میں بلوچستان عوامی پارٹی15نشستوں کے ساتھ سر فہرست ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے ہفتہ کواپ ڈیٹ کر کے جاری کئے گئے 100فیصد غیر سرکاری غیرحتمی نتائج کے مطابق قومی اسمبلی کے 270حلقوں میں پولنگ ہوئی یہاں تحریک انصاف116 ، مسلم لیگ64، پاکستان پیپلزپارٹی43، متحدہ مجلس عمل12، عوامی نیشنل پارٹی ایک، بلوچستان نیشنل پارٹی3، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس2، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان6، پاکستان مسلم لیگ4، عوامی مسلم لیگ1، پاکستان تحریک انسانیت ایک، جمہوری وطن پارٹی ایک اور13آزاد امیدوارکامیاب رہے۔

(جاری ہے)

پنجاب اسمبلی میں295 نشستوں پر انتخاب ہوا جس میں مسلم لیگ(ن)129، تحریک انصاف123،پیپلزپارٹی6،پاکستان مسلم لیگ7،بلوچستان عوامی پارٹی ایک ، پاکستان عوامی راج ایک اور28 آزاد امیدوار کامیاب رہے۔سندھ اسمبلی کے 129حلقوں کے نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی76 ، تحریک انصاف23،متحدہ مجلس عمل ایک،تحریک لبیک 2، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس11، متحدہ قومی موومنٹ16 نشستیں حاصل کرسکی۔

خیبرپختونخوا اسمبلی میں 97نشستوں پر انتخاب ہوا جس میں تحریک انصاف66،مسلم لیگ(ن)5، پاکستان پیپلزپارٹی4،متحدہ مجلس عمل10، عوامی نیشنل پارٹی6 اور6آزاد امیدوارکامیاب رہے۔ بلوچستان اسمبلی کی 50نشستوں میں سے تحریک انصاف4، مسلم لیگ (ن) ایک، متحدہ مجلس عمل9، عوامی نیشنل پارٹی3، بلوچستان نیشنل پارٹی6، پختونخوا ملی عوامی پارٹی ایک، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی2، بلوچستان عوامی پارٹی15،بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی3، جمہوری وطن پارٹی ایک اور5 آزاد امیدوارکامیاب قرار پائے۔