Live Updates

شاہد خاقان عباسی کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کر دی گئی

ہفتہ 28 جولائی 2018 18:34

شاہد خاقان عباسی کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کر دی گئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2018ء) سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کر دی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق ریٹرنگ افسر نے شاہد خاقان عباسی کی اہم اے 57 دوبارہ گنتی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا کہ جو کہ مسترد کر دی گئی ہے اور صداقت علی عباسی کی جیت کو برقرار رکھا گیا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ این اے 57 سے تحریک انصاف کے صداقت علی عباسی 136249 ووٹ لے کر کامیاب قرارپائے جبکہ ان کے مدمقابل شاہد خاقان عباسی نے 124705 ووٹ حاصل کئے۔دوسری جانب این اے 53میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو بڑے مارجن سے شکست دی ہے۔واضح رہے کہ ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے حوالے سے مری میں ن لیگی کارکنان نے شدید احتجاج کیا ۔اس سے قبل کراچی کے حلقہ این اے 249 سے شہبازشریف کی دوبارہ گنتی کی درخواست بھی مسترد کر دی گئی تھی اور کہا گیا تھا کہ شہبازشریف کی جانب سے حلقہ میں پولنگ کے دوران کوئی شکایت موصول نہیں ہو ئی تھی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات