Live Updates

صوابی، عثمان خان ترکئی مسلسل تیسری مر تبہ قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے

ہفتہ 28 جولائی 2018 18:43

صوابی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے نو منتخب ایم این اے عثمان خان ترکئی مسلسل تیسری مر تبہ قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے ہیں۔ ان کا تعلق صوابی کے ترکئی خاندان سے ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے اپنی سیاست کا آغاز 2008 کے عام انتخابات سے بحثیت آزاد امیدوار این اے 12 صوابی ون سے اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی کے خلاف لڑا اور اسفند یار ولی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، دوسری مرتبہ عوامی جمہوری اتحاد کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑا اور اے این پی کے ضلع صدر حاجی رحمان اللہ مرحوم کو شکست دی اور 2018میں انھوں نے پاکستان تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے نئی حلقہ بندیوں کے مطابق این اے 19 سے الیکشن لڑ ا اور اے این پی کے امیدوار وارث خان کو 40ہزار کے مارجن سے شکست سے دوچار کیا ۔

عثمان خان ترکئی سابق صوبائی وزیر صحت و مرکزی رہنماء پاکستان تحریک انصاف شہرام خان ترکئی کے چچا اور سینیٹر لیاقت خان ترکئی کے بھا ئی ہیں۔ اسی طرح شہرام خان ترکئی بھی مسلسل دوسری بار ایم پی اے منتخب ہوئے جبکہ ان کے چچا محمد علی بھی مسلسل دوسری مر تبہ ایم پی اے منتخب ہو گئے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات