میرپور خاص،ہیپاٹائٹس(جگر کاسرطان) کے عالمی دن کے موقع پرآگاہی واک کا انعقاد

ہفتہ 28 جولائی 2018 18:47

میرپورخاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2018ء) ہیپاٹائٹس(جگر کاسرطان) کے عالمی دن کے موقع پروزیراعلیٰ سندھ کے ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام یونٹ میرپورخاص کے زیراہتمام سول سرجن ڈاکٹر اقبال بھرگڑی کی قیادت میں سول ہسپتال میں ایک آگاہی واک ہوئی واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سول سرجن نے کہا کہ ہیپاٹائٹس بیماری کے خاتمے کیلئے حکومت سندھ نے صوبہ بھر میں 75مراکز قائم کئے ہیں جہاں مریضوں کو علاج ،تشخیص ،ٹیسٹ اور دیگر سہولیات مفت فراہم کی جارہی ہیں انہوں نے مزید کہا کہ اس خاموش و مہلک بیماری کے خاتمے کیلئے محکمہ صحت کی جانب سے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں سول سرجن نے کہا کہ ہیپاٹائٹس کے خاتمے کیلئے کمیونٹی،صحت سے وابستہ سماجی تنظیموں اور اسٹیک ہولڈروں کو بھی آگے آکر اپنا موئثر کردار اداکرنا چاہئے اس موقع پر نرسنگ اسکول میں مفت اسکریننگ کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام میرپورخاص یونٹ کے انچارج ڈاکٹر طار ق منگریو نے مذکورہ یونٹ کی کارکردگی بتاتے ہوئے کہا کہ سال2009سی2018 تک میرپورخاص ضلعے میں ہیپاٹائٹس کی8500کیسز رجسٹرہوئے ہیں جس میں سی7200مریضوں کا مفت علاج کیا گیا جبکہ اس وقت550مریضوں کا علاج نئی ادویات سمیت جدید مشینوں سے اسکریننگ کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ اب تک میرپورخاص ضلعے کے مختلف دیہاتوں میں ہیپاٹائٹس سے بچاؤ کے 60مفت کیمپ لگائے گئے ہیں جس میں ایک کمیپ کے دوران 1500سی2500لوگوں کی اسکریننگ کی جاتی ہے ایک اسکریننگ پر حکومت سندھ کی2300 روپے خر چ ہوتے ہیں روزانہ کی بنیاد پر سول ہسپتال میرپورخاص میں قائم یونٹ میں مریضوں کا علاج، اسکریننگ اور ویکسین کی جاتی ہے جس میں 250سی300مریضوں کو چیک کیا جاتا ہے اس موقع پر انچارج پی سی آر ڈاکٹر نثارآرائیں نے بتایا کہ میرپورخاص یونٹ میں 10ضلعوں کے اسکریننگ سیمپل چیک کئے جاتے ہیں جس میں ہرضلع کے زیادہ سے زیادہ 250سیمپل ہرماہ بھیجے جاسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ اس یونٹ میں ہرماہ 6000اسکریننگ سیمپل چیک کئے جاسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :