بہترین ماحولیاتی سرگرمیوں پر55کمپنیوں کو انوائرنمنٹ ایکسی لینس ایوارڈز دیئے گئے

ہفتہ 28 جولائی 2018 19:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2018ء) بہترین ماحولیاتی سرگرمیوں ، انتظامات ، ماحولیاتی معیار کو کنٹرول کرنے، شجر کاری اور آلودگی کے خاتمے کی معیاری کوششوں پر پورے ملک سی 55منتخب صنعتی و تجارتی اداروں کو نیشنل فورم فار انوائرنمنٹ اینڈ ہیلتھ (این ایف ای ایچ) کی جانب سے 15ویں سالانہ انوائرنمنٹ ایکسی لینس ایوارڈز دیئے گئے۔

ایوارڈ کی تقریب گذشتہ روز مقامی ہوٹل میں منعقد کی گئی صوبائی وزیر ماحولیات جمیل یوسف تقریب کے مہما ن خصوصی تھے ۔صوبائی وزیر اطلاعات اور ماحولیات جمیل یوسف نے کہا کہ کراچی کا سب سے بڑا مسئلہ کچرے کو اٹھانا اور اسے محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگانا ہے مگر آج تک کسی منصوبے پر سنجیدگی سے کام نہیں کیا گیا اور 23سال پہلے کراچی کے کئی علاقوں میں سی پی ایل سی کیئر پروگرام شروع کیا گیا جو اب تک کامیابی سے جاری ہے اور مختلف علاقوں میں اس پروگرام کی طرز پر صفائی کے پروگرام شروع کئے جاسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اداروں کو مضبوط کرنے اور سول سوسائٹی کو شامل کرنے سے شہری مسائل جلد حل کئے جاسکتے ہیں۔تین رکنی جیوری کے فیصلے کے مطابق الکرم ٹیکسٹائل، اے بی ٹی سی، آغا خان یونیورسٹی ہسپتال، آرکروما پاکستان لمیٹڈ، عارف حبیب کوموڈیٹیز پرائیویٹ لمیٹڈ، اٹک ریفائنری لمیٹڈ، انڈس موٹرز، بیسٹ وے سیمنٹ (چکوال)، بیسٹ وے سیمنٹ لمیٹڈ(فاروقیہ)، بیسٹ وے سیمنٹ لمیٹڈ(ہتار) ، بیسٹ وے سیمنٹ لمیٹڈ(کالار کہار)، سینچری پیپرز لمیڈڈ،کورونیٹ فورڈ،ڈی جی خان سمنٹ لمیڈڈ، ای ایف یو جنرل انشورنس لمیٹڈ، اینگرو پولیمر اینڈ کیمیکل لمیٹڈ، اینگرو پاورجین قادر پور لمیٹڈ(گوٹکی)، اینگرو فرٹلائزز لمیٹڈ، فوجی سمنٹ لمیٹڈ، فوجی فرٹیلائزر بن قاسم لمیٹڈ،ایف ایف او سپورٹ پروگرام، گلیکسو اسمتھ کلائن (او ٹی سی) ، گرینی، کے الیکٹرک لمیٹڈ، کوٹ اددو پاور کمپنی لمیٹڈ(کیپکو) ، کے ایس بی پمپس کمپنی لمیٹڈ، لوٹے کیمیکل پاکستان لمیٹڈ، لکی سیمنٹ لمیٹڈ، لکی ٹیکسٹائل لمیٹڈ، میپل لیف سمنٹ فیکڑی لمیٹڈ، مال پاکستان لمیٹڈ، مارٹن ڈائو لمیٹڈ، مارٹن ڈائو مارکر لمیٹڈ، مستقیم ڈائنگ اینڈ پرنٹنگ انڈسٹریز پرائیویٹ لمیٹڈ، نیشنل ریفائنری لمیٹڈ، نیشنل سیکورٹی پرنٹنگ کمپنی لمیٹڈ، نوا میڈ ہیلتھ کیئر پرائیویٹ لمیٹڈ، آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ، پیکیجز لمیٹڈ، پاک عرب ریفائنری لمیٹڈ(پارکو)، فائزر پاکستان لمیٹڈ، پاکستان ایکومولیٹرز پرائیویٹ لمیٹڈ، فارم ایوو پرائیویٹ لمیٹڈ، پورٹ قاسم الیکڑک پاور کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ، قرشی انڈسٹریزپرائیویٹ لمیٹڈ، رفحان میز پروڈکٹس کمپنی لمیٹڈ، رجبی انڈسڑیز، روٹس اسکولزسسٹم، سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی، سورتی اینٹر پرائزز، سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ، سیکیوریٹی پیپرز لمیٹڈ، سنجنٹا پاکستان، ٹوٹل پارکو پاکستان لمیٹڈ،اوچھ پاور پرائیویٹ لمیٹڈشامل ہے۔

یہ تقریب گزشتہ14 سال سے منعقد کی جا رہی ہے ۔ اس سال88 اداروں نے اپنی نامزدگیاں ایوارڈ کیلئے ارسال کی تھیں۔ آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی، پاک عرب ریفائنری ، ای ایم سی پاکستان نے اس کانفرنس کو اسپانسر کیا تھا۔