Live Updates

این اے 237:پی پی پی امیدوار کی دوبارہ گنتی سے متعلق درخواست مسترد

ہفتہ 28 جولائی 2018 19:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2018ء) کراچی کے این اے 237میں پاکستان پیپلز پارٹی کے عبدالحکیم بلوچ کی ووٹوں کی دوبارہ گنتی سے متعلق درخواست مسترد کردی گئی ہے، جس پر پیپلزپارٹی کے امیدوار نے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق این اے 237ملیر دو سے شکست خوردہ امیدوار عبدالحکیم بلوچ نے ریٹرننگ افسر کو دوبارہ گنتی کی درخواست دی ، اعتراض کی سماعت کے دوران کامیاب ہونیوالے تحریک انصاف کے امیدوار جمیل نے درخواست پر اعتراض کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ وقت گزرنے کے بعددرخواست دائرکی گئی ، جس پر درخواست مسترد کردی گئی۔

جس کے بعد ہارنے والے امیدوار کے کارکنوں نے آراو کے آفس کے باہر دھرنا دیتے ہوئے ملیرنیشنل ہائی وے ٹریفک کیلئے بند کردیا، پولیس نے ملیرسے شارع فیصل جانیوالی سڑک کو قائد آباد کی جانب سے جبکہ شارع فیصل سے ملیرجانیوالی سڑک کوماڈل کالونی کی جانب متبادل راستہ فراہم کیا۔بعدازاں پیپلزپارٹی کے رہنماوں کی مداخلت کے بعد دھرنا ختم کروا کر سڑک کو عام ٹریفک کے لیے کھلوا دیا گیا جبکہ شکست پانے والے امیدوار نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کردیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات