Live Updates

چوہدری نثارکوشہبازشریف کی وجہ سےووٹ ملے،شاہد خاقان عباسی

چوہدری نثار پارٹی کے بغیرکچھ نہیں،10 سال میں جتنے فنڈز چوہدری نثار کوملے کسی کونہیں ملے، چوہدری نثار سے الیکشن کے بعد رابطہ نہیں ہوا۔سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 28 جولائی 2018 18:17

چوہدری نثارکوشہبازشریف کی وجہ سےووٹ ملے،شاہد خاقان عباسی
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28 جولائی 2018ء) : مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ چوہدری نثار پارٹی کے بغیرکچھ نہیں، چوہدری نثار کوشہبازشریف کی وجہ سے ووٹ ملے، 10سال میں جتنے فنڈز چوہدری نثار کوملے کسی کونہیں ملے،چوہدری نثار سے الیکشن کے بعد رابطہ نہیں ہوا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنماؤں سردار ایاز صادق، مریم اورنگزیب اورشاہد خاقان عباسی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کیلئے ان کے آفس پہنچ گئے۔

اس موقع پرسردار ایاز صادق نے کہا کہ آج ہم کسی کا استعفیٰ مانگنے آئے ہیں۔سردار ایازصادق سے صحافی نے ان سے سوال کیا کہ کیا چیف الیکشن کمشنر کا استعفیٰ لینے آئے ہیں؟ چیف الیکشن کمشنر کوبھی آپ نے لگایا تھا؟ جس پرسردارایازصادق نے کہا کہ چیف الیکشن کمیشن کا استعفیٰ کیوں نہ مانگیں؟ ہمیں نہیں پتا تھا کہ الیکشن کمشنر اس طرح کا الیکشن کروائیں گے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کو زیادہ بااختیار بنانا غلطی تھی۔انہوں نے کہا کہ مجھے فارم 45 نہیں ملے۔سیکرٹری الیکشن کمیشن نے فارم 45 سے متعلق احمقانہ بیان دیا۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہم اپنا حق مانگنے آئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کوچاہیے اپنی عزت بچائے۔اس موقع پرشاہد خاقان عباسی نے کہا کہ چوہدری نثار پارٹی کے بغیرکچھ نہیں ۔ چوہدری نثار کوشہبازشریف کی وجہ سے ووٹ ملے۔

چوہدری نثار سے الیکشن کے بعد رابطہ نہیں ہوا۔ 10سال میں جتنے فنڈز چوہدری نثار کوملے کسی کونہیں ملے۔واضح رہے الیکشن میں ہارنے والی سیاسی جماعتوں نے انتخابات میں بدترین دھاندلی کاالزام عائد کیا ہے۔تمام سیاسی جماعتوں نے کہا کہ ان کے پولنگ ایجنٹس کوکمروں سے نکال دیا گیا اور فارم 45 بھی نہیں دیا گیا جبکہ پولنگ ایجنٹس کوسادہ کاغذ پررزلٹ دیے گئے۔

دوسری جانب ریٹرننگ افسر نے این اے 57 میں مسلم لیگ ن کے امیدوارشاہد خاقان عباسی کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا ہے۔عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل پرفیصلہ محفوظ کیا تھا۔ ریٹرننگ افسر نے این اے 57 میں شاہد خاقان عباسی کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کردی ہے۔ این اے 57 مری میں تحریک انصاف کے امیدوار صداقت عباسی کامیاب ہوئے تھے۔ اسی طرح مسلم لیگ ن کے امیدواروں پی پی 6 میں راجا اشفاق سرور کی درخواست بھی مسترد کردی گئی۔

اسی طرح گزشتہ روز شہبازشریف کی این اے 249 کراچی اور وہاڑی میں تہمینہ دولتانہ کی درخواست مسترد کی گئی تھی۔دوسری جانب مسلم لیگ ن کے امیدواروں نے اس بات پرشدید تشویش کا اظہار کیا ہے کہ تحریک انصاف کے امیدواروں کی دوبارہ گنتی کیلئے درخواستیں فوری قبول کی جاتی ہیں اور دوباری گنتی بھی کی جاتی ہے ۔جبکہ ہماری درخواستیں مسترد کی جارہی ہیں۔ جو کہ ناانصافی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات