Live Updates

مریم نواز کے جیل جانے سے ایک گھر کی لاٹری نکل آئی

ایک ہی گھر کے 3 لوگ رکن اسمبلی بن گئے،علی پرویز ملک ،پرویز ملک عام انتخابات میں جیتنے اور شائستہ پرویز ملک خواتین کی مخصوص نشستوں پر رکن قومی اسمبلی بنیں گی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 28 جولائی 2018 19:46

مریم نواز کے جیل جانے سے ایک گھر کی لاٹری نکل آئی
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-28جولائی 2018ء) :مریم نواز کے جیل جانے سے ایک گھر کی لاٹری نکل آئی ۔ ایک ہی گھر کے 3 لوگ رکن اسمبلی بن گئے،علی پرویز ملک ،پرویز ملک عام انتخابات میں جیتنے اور شائستہ پرویز ملک خواتین کی مخصوص نشستوں پر رکن قومی اسمبلی بنیں گی۔تفصیلات کے مطابق عام انتخابات 2018ء کے بعد ملک میں تحریک انصاف کی نئی حکومت بننے جارہی ہے، تحریک انصاف 115نشستوں کے ساتھ قومی اسمبلی میں سب سے بڑی جماعت ، مسلم لیگ ن 64 نشستوں کے ساتھ دوسری جبکہ پیپلزپارٹی تیسری بڑی جماعت بن گئی ہے۔

تحریک انصاف نے حکومت سازی کیلئے آزاد امیدواروں اور ہم خیال جماعتوں سے رابطے شروع کردیے ہیں۔جبکہ مسلم لیگ ن قومی اسمبلی میں مضبوط حزب اختلاف بنانے کی خواہاں ہیں۔ابھی قومی اسمبلی کی مخصوص نشستیں بھی مسلم لیگ ن سمیت تمام جماعتوں کے حصہ میں آنا باقی ہیں۔

(جاری ہے)

فارمولا کے مطابق عام انتخابات میں ساڑھے چار نشستوں پر ایک مخصوص نشست دی جاتی ہے۔

اس حساب سے مسلم لیگ ن کو 16 سیٹیں دی جائیں گی جس کے بعد قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی نشستوں کی تعداد 80 ہو جائے گی۔خواتین کی مخصوص نشستوں پر مریم اورنگزیب ،طاہرہ اورنگزیب اور شائستہ پرویز کے قومی اسمبلی میں آنے کے امکانات روشن ہو چکے ہیں۔یاد رہے کہ شائستہ پرویز،این اے 133 میں مسلم لیگ ن کی سیٹ پر جیتنے والے پرویز ملک کی اہلیہ جبکہ این اے 127 سے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر جیتنے والے علی پرویز ملک کی والدہ ہیں۔

شائستہ ہرویز ملک کے اسمبلی میں جانے کے بعد لاہور کی ملک فیملی واحد فیملی ہوگی جس کے 3 ممبر ہی گھر سے قومی اسمبلی حصہ بنیں گے۔یاد رہے کہ مریم نواز کے حلقہ این اے 125 چھوڑنے کے بعد انہیں این اے 127 سے ٹکٹ جاری کیا گیا تھا جبکہ این اے 133 کے متوقع امیدوار وحید عالم خان کو این اے 133 کی سیٹ کی بجائے این اے 125 پر الیکشن لڑوایا گیا۔جب مریم نواز جیل چلی گئیں تو علی پرویز ملک کو این اے 127 سے ٹکٹ جاری کر دیا گیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات