عام انتخابات کے انعقاد پر اسپورٹس حلقوں کا ڈپٹی کمشنر کورنگی قرة العین میمن کو خراج تحسین

ہفتہ 28 جولائی 2018 20:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2018ء) کورنگی ،شاہ فیصل کالونی ،ماڈل کالونی ،کورنگی اور لانڈھی کے اسپورٹس کھلاڑیوں ،کلبوں اور شخصیات نے عام انتخابات کے کامیاب انعقاد اور پولنگ اسٹیشنوں پر مثالی انتظامات پر ڈپٹی کمشنر ضلع کورنگی قرة العین میمن کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے اسپورٹس حلقوں نے کہا کہ قرة العین میمن نے اپنے سابقہ دور ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی کورنگی میں کی حیثیت سے ضلع کورنگی کی عوام کی بے مثال خدمات انجام دیکر عوام کے دل جیتے اور عام انتخابات میں جس انتھک محنت اور متواتر علاقائی دورے کرکے انتظامات کی بہتر اور الیکشن کے کامیاب انعقاد کو یقینی اور عوام کو پر امن ماحول مہیا کیا وہ ایک مثالی کارنامہ ہے اسپورٹس حلقوں نے ڈی سی کورنگی قرة العین میمن کو ضلع کورنگی میں کھیلوں کے فروغ کے ھوالے سے بھی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں ہر ممکن تعاون کا یقینی دلا یا ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری اطلاعات محمد ارشد ،واحد اسپورٹس شوٹنگ بال کلب کے اعجاز احمد قریشی اور دیگر نے عام انتخابات پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مثالی انتظامات پر ڈپٹی کمشنر کورنگی قرة العین میمن کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ضلع کورنگی کی تعمیر وترقی اور قیام امن کے حوالے سے خدمات کو سراہا ہے ۔