کراچی، پیپلزپارٹی کی این اے 242 پر ووٹؤں کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد

ہفتہ 28 جولائی 2018 20:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جولائی2018ء) ریٹرننگ افسر نے پیپلزپارٹی کی این اے 242 پر ووٹؤں کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کردی ہے۔این اے 242 پر آر او نے دوبارہ الیکشن کرانے کی درخواست بھی مسترد کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان پیپلزپارٹی کے مطابق آر او نے درخواستیں مسترد کرنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی آر او کے اس عمل سے حلقہ 242 کے عوام میں شدید غصہ ہی, ووٹرز سراپا احتجاج ہیں۔

ووٹرز کا کہنا ہے کہ پورے ملک میں درخواستیں وصول اور کارروائی کی جارہی ہی,حلقہ این اے 242 پاکستان کی حدود اور قانون کے زمرے میں نہیں آتا.این اے 242 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار کی دوبارہ گنتی کرانے کی درخواست منظور کی جائی. دوسری۔جانب پیپلزپارٹی نے : الیکشن ٹربیونل میں جا کر الیکشن کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔