Live Updates

گورنر سندھ محمد زبیر کا مستعفی ہونے کا فیصلہ

گورنر سندھ بذریعہ پریس کانفرنس عہدے سے (کل)مستعفی ہونے کا اعلان کرینگے،

ہفتہ 28 جولائی 2018 21:29

گورنر سندھ محمد زبیر کا مستعفی ہونے کا فیصلہ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جولائی2018ء) گورنر سندھ محمد زبیر نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا اور وہ (کل)اتوار کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دیں گے۔ذرائع کے مطابق گورنر سندھ محمد زبیر نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کا باقاعدہ اعلان وہ اتوار کو ایک پریس کانفرنس کے ذریعے کریں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہناہے کہ گورنر سندھ نے الیکشن میں مبینہ بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں کی وجہ سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ عام انتخابات میں (ن)لیگ کے امیدواروں کے ساتھ الیکشن کمیشن کا رویہ اور دوبارہ گنتی کی درخواستیں مسترد ہونا بھی گورنر سندھ کے استعفے کی وجوہات میں شامل ہے۔واضح رہے کہ عام انتخابات میں اکثریت کے بعد تحریک انصاف وفاق میں حکومت بنانے کی تیاری کررہی ہے اور اس سلسلے میں پی ٹی آئی نے چاروں صوبوں کے گورنرز بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات