Live Updates

100 فیصد غیر حتمی سرکاری نتائج، تحریک انصاف 115 نشستوں کیساتھ سرفہرست

مسلم لیگ (ن) 64 نشستیں لے کر دوسرے اور پاکستان پیپلز پارٹی 43 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر یم ایم اے قومی اسمبلی کی 12 ،ایم کیو ایم پاکستان 6 ،مسلم لیگ (ق) اور نئی بننے والی بلوچستان عوامی پارٹی ( بی اے پی) 4، 4 نشستیں جیت سکیں

ہفتہ 28 جولائی 2018 21:29

100 فیصد غیر حتمی سرکاری نتائج، تحریک انصاف 115 نشستوں کیساتھ سرفہرست
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جولائی2018ء) الیکشن کمیشن پاکستان ( ای سی پی ) نے انتخابات 2018 میں ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے 56 گھنٹے بعد مکمل عبوری نتائج جاری کردئیے۔ای سی پی کے کی جانب سے غیر حتمی سرکاری نتائج میں فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق 270 نشستوں پر ہونے والے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف 115 نشستوں کے ساتھ سر فہرست ہیں جبکہ مسلم لیگ (ن) 64 نشستیں لے کر دوسرے اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی ) 43 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری غیر حتمی سرکاری نتائج میں متحدہ مجلس عمل ( ایم ایم اے ) قومی اسمبلی کی 12 جبکہ متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم ) پاکستان 6 نشستیں جیتے میں کامیاب ہوگئی۔اس کے علاوہ مسلم لیگ (ق) اور نئی بننے والی بلوچستان عوامی پارٹی ( بی اے پی) 4، 4 نشستیں جیت سکی جبکہ سندھ میں بننے والے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس ( جی ڈی اے ) صرف 2 نشستیں حاصل کرسکی۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے غیر حتمی سرکاری نتائج کے مطابق اختر مینگل کی بلوچستان نیشنل پارٹی ( بی این پی ) ایوان زیریں میں 3 جبکہ عوامی نیشنل پارٹی ( اے این پی ) صرف ایک نشست جیتے میں کامیاب ہوئی۔اسی طرح عوامی مسلم لیگ (اے ایم ایل )، پاکستان تحریک انسانیت اور جمہوری وطن پارٹی ( جے ڈبلیو پی ) بھی قومی اسمبلی کی ایک ایک نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔

قومی اسمبلی کے 270 نشستوں پر ہونے والے انتخابات میں 12 نشستیں ا?زاد امیدوار بھی جیتنے میں کامیاب رہے، جو وفاقی حکومت بنانے میں ایک اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔تاہم الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اس عبوری نتائج میں کچھ تبدیلی بھی ہوسکتی ہے کیونکہ قومی اسمبلی کے کم از کم 5 حلقوں پر دوبارہ گتنی ہونے کا امکان ہے، جس کے بعد حتمی نتائج تبدیل ہوسکتے ہیں۔ یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 272 میں سے 2، پنجاب اسمبلی کی 297 میں سے 2، سندھ اسمبلی کی 130 میں سے ایک، خیبرپختونخوا اسمبلی کی 99 میں سے 2 اور بلوچستان اسمبلی کی 51 میں سے ایک نشست پر الیکشن ملتوی کیے گئے تھے، جو اب ضمنی انتخابات کے ساتھ ہوں گی.
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات