Live Updates

پی ٹی آئی کے نومنتخب رکن قومی اسمبلی نجیب ہارون کا منتخب ہونے کے بعد اہم اعلان،تمام آسائشات و تنخواہ لینے سے انکار

ہفتہ 28 جولائی 2018 21:31

پی ٹی آئی کے نومنتخب رکن قومی اسمبلی نجیب ہارون کا منتخب ہونے کے بعد ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جولائی2018ء) پی ٹی آئی کے نومنتخب رکن قومی اسمبلی نجیب ہارون کا منتخب ہونے کے بعد اہم اعلان،نجیب ہارون نے رکن قومی اسمبلی کو ملنے والی تمام آسائشات و تنخواہ لینے سے انکار کر دیامیڈیا کو جاری بیان میںنجیب ہارون کاکہناہے کہ میرا مقصد عوام کی خدمت اور عمران خان کے مشن کو آگے بڑھانا ہے ،عمران خان کے مشن حکومتی اخراجات کو کم کرنے میں انکے ساتھ کھڑا ہوا ،واضح رہے کہ انجینئر نجیب ہارون کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقے NA256 ضلع وسطی سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات