Live Updates

شیخ احمد رشید کی مجاہد منزل آمد، سردار عتیق احمد خان سے طویل ملاقات

الیکشن میں حمایت پر سردار عتیق اور مسلم کانفرنس کے کارکنوں کا شکریہ ادا کیا

ہفتہ 28 جولائی 2018 21:34

شیخ احمد رشید کی مجاہد منزل آمد، سردار عتیق احمد خان سے طویل ملاقات
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جولائی2018ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی مجاہد منزل آمد۔صدر مسلم کانفرنس و سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سے سردار عتیق احمد خان سے طویل ملاقات۔الیکشن میں حمایت پر سردار عتیق اور مسلم کانفرنس کے کارکنوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ مسلم کانفرنس کشمیریوں کی نمائندہ جماعت ہے مجاہد اول سردار محمد عبد القیوم خان نے ساری زندگی تحریک تکمیل پاکستان کے لیے جدوجہد کی ان کے اس مشن کو مسلم کانفرنس جاری رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ مل کر الیکشن میں کرپٹ مافیا کو نشان عبرت بنایااور مافیاسے پاکستان کی جان چھڑائی اب پاکستان ترقی کرے گا اور ملک میں خوشحالی آئے گی عمران خان قوم کی توقعات پر پورا اتریں گے اس موقعہ پر سردار عتیق نے کہا کہ نواز شریف ہندوستانی دوستی میں پاکستانی مفاد بھول گئے تھے قوم نے نواز شریف کے نظریہ کو مسترد کردیا۔

(جاری ہے)

عمران خان نے اپنی تقریر میں مسئلہ کشمیر پر دوٹوک موقف اختیار کیا اور ہندوستان کو مذاکرات کی دعوت دی۔پچھلے پانچ سال نوازلیگ ہندوستان سے دوستی کی پینگیں بڑھاتی رہی اور مسئلہ کشمیر کو بھول گئی۔کشمیری عوام آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ہندوستانی فورسز نہتے کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ ڈھا رہی ہے۔پاکستان میں نئی بننے والی تحریک انصاف کی حکومت مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ٹھوس اقدامات کرے۔

اس موقعہ پر مسلم کانفرنس کے چیف آرگنائزر وممبر اسمبلی سردار صغیر چغتائی،چیئر مین پارلیمانی بورڈ راجہ محمد یٰسین خان، ڈپٹی چیف آرگنائزر سردار عثمان علی خان، ممبر کشمیر کونسل مختار عباسی ،سابق مشیرحکومت سردار عبدالرازق خان ایڈووکیٹ،سیکرٹری اطلاعات واجد بن عارف ،سردار عابد رزاق،سردار کلیم ارباب،راجہ محمد اقبال خان،راجہ عبدالجبار خان،اجمل نکیالوی،کیپٹناظہرمحمود ودیگر بھی موجود تھے
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات