Live Updates

باشعور عوام نے عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کا انتخاب کرکے نیا پاکستان بنانے کی ابتداء کردی ہے،ردار نعمان اکرم

ہفتہ 28 جولائی 2018 21:34

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر سردار تبارک لورز اور یوتھ کے رہنماء سردار نعمان اکرم نے کہا ہے کہ عوا م نے شریف خاندان کو ووٹ کی پرچی سے مسترد کیا ہے ۔ پاکستان کے باشعور عوام نے عام انتخابا ت میں عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کا انتخاب کرکے نیا پاکستان بنانے کی ابتداء کردی ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان ملک کو بحرانوں سے نکالیں گے عمران خان نے قوم سے اپنے پہلے خطاب میں ہی مظلوم کشمیریوں کے حق میں اور مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے جاندار آواز بلند کی ہے ۔گزشتہ روز صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بہت جلد آزادکشمیر میں بھی تبدیلی آئے گی ۔ بیرسٹر سطان کی قیادت میں حکومت قائم ہو گی۔پاکستان کے مختلف حلقوں میں مقیم کشمیریوں نے بھی تحریک انصاف کی کامیابی میں اپنا پورا پورا حصہ ڈالا ہے ۔پاکستان کے بعداب تحریک انصاف آزادکشمیرکی بھی سب سے بڑی جماعت بن کرسامنے آئے گی۔ انہوں نے صاف شفاف انتخابات کرانے پر الیکشن کمیشن ‘ پاک فوج اور انتظامیہ کو مبارکبا دپیش کی ہے
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات