انٹرمیڈیٹ وثانوی تعلیمی بورڈ راولپنڈی کا میٹرک ضمنی امتحانات سال2018کا شیڈول جاری

ضمنی امتحانات 8ستمبر2018 سے شروع ہوں گے

ہفتہ 28 جولائی 2018 21:39

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جولائی2018ء) انٹرمیڈیٹ وثانوی تعلیمی بورڈ راولپنڈی نے میٹرک ضمنی امتحانات سال2018کا شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے مطابق ضمنی امتحانات 8ستمبر2018 سے شروع ہوں گے بورڈکے ترجمان ارسلان چیمہ کے مطابق تعلیمی بورڈ راولپنڈی کے زیرِ انتظام امتحان میٹرک کے ضمنی امتحانات کے لئے آن لائن داخلہ فارموں کی وصولی کا شیڈول جاری کردیا گیاہے جس کے مطابق سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم وصول کرنے کی آخری تاریخ6اگست ،دوگنا فیس کے ساتھ داخلہ فارم وصول کرنے کی آخری تاریخ اگست جبکہ 3 گنا فیس کے داخلہ فارم وصولی کی تاریخ مورخہ20اگست مقرر کی گئی ہے داخلہ فارم کی قیمت بمعہ پروسسنگ فیس 395 روپے ہے داخلہ فارم آن لائن کرنے کے بعد فارم اور فیس مقررہ شیڈول کے مطابق آخری تاریخ سے پہلے دفتر کو وصول ہونا لازمی ہے مزید معلومات کے لئے بورڈ کی ویب سائٹwww.biserawalpindi.edu.pk وزٹ کریںاورکسی بھی دشواری کی صورت میں کنٹرولر امتحانات کے ٹیلی فون نمبر051-5450917 ، 051-5450918 یا میٹرک برانچ کے ٹیلی فون نمبر 051-5450932 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :