کراچی،پاور گیم کا حصہ بننے کے بجائے پارلیمنٹ میں اور پارلیمنٹ سے باہر حزب اختلاف کا حقیقی کردار ادا کرنے کی تیاری کررہے ہیں،مفتی غلام غوث بغدادی

ہفتہ 28 جولائی 2018 21:50

کراچی،پاور گیم کا حصہ بننے کے بجائے پارلیمنٹ میں اور پارلیمنٹ سے باہر ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جولائی2018ء) تحریک لبیک پاکستان سندھ کے امیر مفتی غلام غوث بغدادی نے کہا ہے کہ ہم پاور گیم کا حصہ بننے کے بجائے پارلیمنٹ میں اور پارلیمنٹ سے باہر حزب اختلاف کا حقیقی کردار ادا کرنے کی تیاری کررہے ہیں اور انتخابات میں اپنے امیدواروں کے ساتھ ہونے والی زیادتی کیخلاف موثر احتجاج کی منصوبہ بندی بھی کررہے ہیں،وہ ہفتہ کو انتخابی کمیٹیوں کے جائزہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے،مفتی غلام غوث بغدادی نے کہا کہ سندھ اسمبلی وہ تاریخی قانون ساز ادارہ ہے جس نے سب سے پہلے قرار داد پاکستان منظور کی،لیکن بد قسمتی سے 1970ئ کے بعد سے سندھ اسمبلی حقیقی حزب اختلاف تا حال محروم رہی ہے،جس کی بنیاد پر حکومت سندھ نہ تو مثالی حکومت کا کردار ادا کرسکی بلکہ کرپشن،اور بدعنوانی کی دلدل میں پھنستی چلی گئی،انشائ اللہ ہمارے دو اراکین سندھ اسمبلی نہ خود کسی کرپشن کا حصہ بنیں گے نہ حکومت کو کرپشن کی کھلی چھوٹ کا کوئی موقع فراہم کریں گے،بلکہ1970ئ کی سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سے تا حال محرم رہی ہے، پروفیسر شاہ فرید الحق نے جو جرات مندانہ پارلیمانی کردار ادا کیا تھا،اس عہد کی تجدید کرکے سیاسی عمل پر عوام کے اعتماد کو بحال کرنے کی کوشیش کریں گے،مفتی غلام غوث بغدادی نے ذمہ داروں،کارکنوں اور حامیوں کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ علاقائی سطح پر عوامی رابطے میں رہتے ہوئے مرکز کی کال کا انتظار کریں۔