سکھر،جاگرتا فورم کے زیر اہتمام مظلوم عوام کے حقوق کی جدوجہد کرنے والے لیڈر رسول بخش پلیجو مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرس کا انعقاد

ہفتہ 28 جولائی 2018 21:51

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جولائی2018ء) جاگرتا فورم ضلع سکھرکے زیر اہتمام سکھر پریس کلب آڈیٹوریم ہال میں سندھ کی مظلوم عوام کے حقوق کی جدوجہد کرنے والے عظیم لیڈر رسول بخش پلیجو مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرس کا انعقاد کیا گیا تعزیتی ریفرنس میں جاگرتا فورم کے چئیرمین مالک کھوسو،ارشاد پیرازدہ،ایڈوکیٹ ہادی بخش بھٹ،ستار زنگیجو،حاکم زنگیجو سمیت نامور ادیب ،قلمکار،محقیق دان،تحقیق دان،شاعر و ذندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے سول سوسائٹی کے نمائندگان نے شرکت کی اور سندھی قوم کے عظیم لیڈر مرحوم رسول بخش پلیجو کی سوانح حیات اور سندھ کے مظلوم طبقے کے حقوق کے لئے کی جانیوالی جدوجہد پر روشنی ڈالتے ہوئے انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ ان انکا خلاء کسی صورت میں پر نہیں ہو سکتا مرحوم رسول بخش پلیجو نے ہمیشہ سندھ کی ترقی اور سندھ میں بسنے والوں کو انکے حقوق دلانے کے لئے ہر فورم پر آواز بلند کی انکی جدوجہد اور مشن کوانشاء جاری رکھا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :