طلبا و طالبات اور اساتذہٴ کرام کا ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان اور ایوانِ قائداعظمؒ کا مطالعاتی دورہ

ہفتہ 28 جولائی 2018 22:10

لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جولائی2018ء) مدرسہ حلیمہ سعدیہ مین چوہان روڈکے طلبااور اساتذہ نے نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان اور ثوبان اکیڈمی نزددربار غوثیہ‘ گرین ٹائون کے طلبا و طالبات اور اساتذہٴ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں، دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے درس حضرت میاں وڈاؒ، مغلپورہ‘اقراء تعلیم الاطفال‘ صدر بازار کینٹکا وزٹ کیا، ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ ایوانِ قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 140تھی۔

متعلقہ عنوان :