رسالپورپولیس کی کاروائی،2ملزمان گرفتار،19کلوچرس برآمد

ہفتہ 28 جولائی 2018 22:19

رسالپورپولیس کی کاروائی،2ملزمان گرفتار،19کلوچرس برآمد
نوشہرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جولائی2018ء) رسالپور پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے موٹر کار کے خفیہ خانوں سے 19کلوچرس برآمد کرکے 2ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر زاہداللہ کی خصوصی ہدایت پرڈبل پھاٹک رسالپور کے قریب ایس ایچ او رسالپور زرداد خان پولیس نفری کے ہمراہ ناکہ بندی پر موجود تھے کہ ایک موٹر کا ر نمبری 0556-LXR کو روک کرتلاشی لینے پر خفیہ خانوں سے 19کلو چرس برآمد کرکے ملزمان محمد عالم ولد شیر حسن اور حبیب خان ولد صنوبر خان سکنان پشاور کو گرفتار کرکے موٹر کار اور چرس کو قبضے میں لیکر تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :