Live Updates

عمران خان نے پہلے خطاب میں قوم کے اتحاد کا واضح پیغام دیا، نعیم الحق

ہفتہ 28 جولائی 2018 22:31

عمران خان نے پہلے خطاب میں قوم کے اتحاد کا واضح پیغام دیا، نعیم الحق
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جولائی2018ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے ترجمان نعیم الحق نے کہا کہ عمران خان نے پہلے خطاب میں قوم کے اتحاد کا واضح پیغام دیا،شکست کھانے والوں کو احساس ہونا چاہیے کہ عوام کیا چاہتے ہیں۔ہفتہ کوبنی گالا اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئیانہوں نے توقع ظاہر کی کہ عمران خان 14 اگست سے پہلے وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھالینگے۔

انہوں نے کہا کہ آزاد امیدواروں سے رابطے جاری ہیں، پنجاب میں بھی پی ٹی آئی حکومت بنائے گی،کل تک خوشخبری دینگے۔نعیم الحق نے کہا کہ دھاندلی کی جو بھی شکایت ہے،ازالے کیلئے مکمل تعاون کرینگے ۔ تحریک انصاف کی حکومت روشن مستقبل کی ضمانت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کیساتھ کسی قسم کا کوئی رابطہ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

بنی گالا اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے مرکزی رہنما وعبد العلیم خان نے کہا کہ تحریک انصافکے حکومت سازی کیلئے رابطے جاری ہیں۔

حکومت سازی کا عمل جلدہی مکمل ہوجائیگا۔انہوں نے کہا کہ آزاداراکین کی پی ٹی آئی میں شمولیت کا سلسلہ جاری ہے۔بنی گالا اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سندھ سے تحریک انصاف کے رہنماعارف علوی نے کہا کہ کراچی والوں نے انتخابات میں عمران خان کے ساتھ محبت کا بھرپور اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کراچی کے صاف پانی کے علاوہ دوسرے مسائل کے فوری حل کیلئے کوشاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مرکز کے علاوہ تین صوبوں میں تحریک انصاف کی حکومت بنے گی۔بنی گالا اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے این اے 125 لاہور سے پی ٹی آئی کی امید وار ڈاکٹر یاسمین راشد کہا کہ عمران خان سے ملاقات میں صوبے کے امور پر بات چیت ہوئی،انہوں نے کہا کہ کپتان نے انہیں ہدایت کی ہے کہ وہ صوبے میں ہی اپنا کردار ادا کریں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات