Live Updates

ایم کیوایم پاکستان کاچیف الیکشن کمشنر سے استعفے کامطالبہ

الیکشن نتائج پر ہمارے تحفظات ہیں،ہم نے حکومت میں جانے کا فی الحال کوئی فیصلہ نہیں کیا، فیصل سبزواری الیکشن کمیشن کسی بھی سطح پر دھاندلی روکنے میں ناکام رہا ہے ،ہم دو دن میں کارکنان کا اجلاس بلا کر احتجاج کا لائحہ عمل طے کریں گے، میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 28 جولائی 2018 22:53

ایم کیوایم پاکستان کاچیف الیکشن کمشنر سے استعفے کامطالبہ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2018ء) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنمافیصل سبزواری نے چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کامطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ الیکشن نتائج پر ہمارے تحفظات ہیں،ہم نے حکومت میں جانے کا فی الحال کوئی فیصلہ نہیں کیا،ہمارے نمائندوں کے سامنے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی جائے،الیکشن کمیشن کسی بھی سطح پر دھاندلی روکنے میں ناکام رہا ہے ،ہم دو دن میں کارکنان کا اجلاس بلا کر احتجاج کا لائحہ عمل طے کریں گے۔

ہفتہ کوبہادرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل سبز واری نے کہا کہ اجلاس میں انتخابات کے نتائج کا جائزہ لیاگیا ،شکایات کے باوجود کوئی توجہ نہیں دی گئی،این اے 239 پر دوبارہ گنتی کی درخواست دی جسے مسترد کردیا گیادیگرحلقوں کی دوبارہ گنتی کی درخواستیں بھی دی ہیں۔

(جاری ہے)

ہمارے نمائندوں کے سامنے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی جائے۔الیکشن نتائج پر ہمارے تحفظات ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی جانب سے جہانگیر ترین نے رابطہ کیا تھا۔ہم نے حکومت میں جانے کا فی الحال کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے ۔ہم صرف کراچی کے لئے سہولت چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کسی بھی سطح پر دھاندلی روکنے میں ناکام رہا ہے۔من پسند متعصب ریٹرننگ افسران کو تعینات کر کے کس کا ایجنڈا مکمل کیا جا رہا ہے۔ہم الیکشن کمیشن اسلام آباد جا رہے ہیں۔ہم دو دن میں کارکنان کا اجلاس بلا کر احتجاج کا لائحہ عمل طے کریں گے۔انہوں نے کہاکہ چیف الیکشن کمشنراپنے عہدے سے مستعفی ہوجائیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات