پہلی تین روزہ بین الاقوامی لائبریری سائنس پروفیشنلز کانفرنس کا انعقاد جامعہ کراچی میں 2 سی4 اگست کوکیاجائے گا

ہفتہ 28 جولائی 2018 23:08

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جولائی2018ء) پاکستان لائبریری کلب کے زیرِ اہتمام پاکستان میں پہلی بار لائبریری سائنس پروفیشنلز کے لئے تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد ایچ ای جے جامعہ کراچی میں 2 سی4 اگست کوکیاجارہاہے ۔

(جاری ہے)

یہ کانفرنس بین الاقوامی ادارے انٹرنیشنل فیڈریشن لائبریری ایسوسی ایشن اینڈ انسٹیٹوشنز (افلا) اور اسپیشل لائبریریز ایسوسی ایشن( ایس ایل ای) اور مقامی شراکت دار گوئٹے انسٹیٹیوٹ کے تعاون سے منعقد کی جا رہی ہے۔

اس کانفرنس میں دنیا کے کئی ممالک سے اسپیکرز شرکت کررہے ہیں۔ جبکہ پاکستان بھر سے چار سو سے زیادہ لائبریری پروفیشنلز اس میں شرکت کر رہے ہیں، پاکستان لائبریری کلب ہمیشہ کتاب دوستی اور لائبریری کلچر کو فروغ دینے لائبریری پروفیشنلز کو ایک کارآمد پلیٹ فارم مہیا کرنے میں معاون کردار ادا کرتا رہا ہے۔ اس بین الاقوامی کانفرنس کے افتتاحی اجلاس میںاہم قومی اور بین الاقوامی تعلیمی و سیاسی شخصیات کریں گی۔

متعلقہ عنوان :