Live Updates

دھاندلی کے حوالے سے مولانا فضل الرحمان کا بڑا یو ٹرن سامنے آگیا

2015 میں مولانا فضل الرحمان کا دیا ہوا بیان تھا کہ دنیا میں کہیں بھی دھاندلی کی وجہ سے انتخابات کو رد نہیں کیا جاتا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 28 جولائی 2018 23:36

دھاندلی کے حوالے سے مولانا  فضل الرحمان کا بڑا یو ٹرن سامنے آگیا
اسلام آباد (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28 جولائی 2018ء) دھاندلی کے حوالے سے مولانا فضل الرحمان کا بڑا یو ٹرن سامنے آگیا۔ 2015 میں مولانا فضل الرحمان کا دیا ہوا بیان تھا کہ دنیا میں کہیں بھی دھاندلی کی وجہ سے انتخابات کو رد نہیں کیا جاتا۔ تفصیلات کے مطابق انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف مسلم لیگ ن ،ایم ایم اے ،اے این پی اور دیگر جماعتوں کی کل جماعتی کانفرنس کل اسلام آباد میں انعقاد پذیر ہے۔

اس موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم ایم اے کے مولانا فضل الرحمان نے انتخابات کو مسترد کرتے ہوئے انتخابات دوبارہ کروانے کا مطالبہ کردیا۔اس موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں پرمشتمل آل پارٹیزکانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

اے پی سی کی میزبانی شہبازشریف نے کی۔ شہبازشریف کی دعوت پرحاصل خان بزنجو،اسفندیارولی،محمود اچکزئی،فاروق ستار،مصطفیٰ کمال نے شرکت کی۔

اے پی سی نے انتخابات کومسترد کردیا ہے۔انکا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ عوام کا مینڈیٹ نہیں،عوام کے مینڈیٹ پرڈاکا ہے۔یہ سب مولانا فضل الرحمان نے تب کہا جب وہ خود ایک بھی نشست حاصل نہیں کرسکے اور پاکستان تحریک انصاف کے علی امین گنڈاپور کے ہاتھوں بدترین شکست کھا گئے۔جیسے ہی مولانا نے شکست کھائی انہیں ان انتخابات میں دھاندلی بھی نظر آئی اور انہوں نے دھاندلی کی بنیاد پر انتخابات کو مسترد بھی کردیا حالانکہ مولانا فضل الرحمان وہی سیاستدان ہیں جو دھاندلی کی بنیاد پر انتخابات کو مسترد کرنے کے خلاف تھے۔

ان کی جانب سے انتخابات مسترد کئیے جانے کے بعد 3سال پہلے نجی ٹی وی پر دیا گیا انکا ایک بیان سامنے آگیا ہے۔
جس میں مولانا فضل الرحمان نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ دنیا میں ایسا کہیں بھی نہیں ہوتا کہ دھاندلی کی وجہ سے انتخابات کو قبول نہ کیا جائے ۔تاہم اب اس وقت جب مولانا خود 30 بعد اقتدار سے باہر رہنے پر مجبور ہو گئے ہیں تو انہیں یاد آگیا ہے کہ دھاندلی کی وجہ سے انتخابات کو مسترد کرنا جائز۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات