Live Updates

نئے پاکستان میں اندھیر نگری

تحریک انصاف کے کھلاڑی حکومت ملتے ہی آپے سے باہر،نومنتخب ایم پی اے نے ایس ایچ او کا سر پھاڑ دیا

اتوار 29 جولائی 2018 00:37

نئے پاکستان میں اندھیر نگری
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-28جولائی 2018ء) :نئے پاکستان میں اندھیر نگری کا پہلا واقعہ منظر عام پر آ گئی۔ تحریک انصاف کے کھلاڑی حکومت ملتے ہی آپے سے باہر،لاہور سے نومنتخب ایم پی اے ندیم عباس بارا نے ایس ایچ او تھانہ ہنجروال کا سر پھاڑ دیا۔تفصیلات کے مطابق 25 مئی کو پاکستان کے تاریخی انتخابات انعقاد پذیر ہوئے جس کے نتیجے میں پہلی بار پاکستان تحریک انصاف اقتدار میں آ ئی ہے ۔

پاکستان تحریک انصاف نے تاریخی کامیابی سمیٹتے ہوئے قومی اسمبلی کی 115 سیٹیں سمیٹی ہیں جبکہ خیبر پختونخواہ میں بھی بھاری اکثریت حاصل کرلی ہے۔اسی طرح پنجاب میں بھی تحریک انصاف کی جانب سے حکومت بنانے کے لیے جوڑ توڑجاری ہے۔پاکستان تحریک انصاف نے نہ صرف اپنے دیگر مخالفین بلکہ مسلم لیگ ن کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ ن کا گڑھ سمجھے جانے والے شہروں میں تحریک انصاف نے مسلم لیگ ن کا صفایا کر ڈالا ہے۔

اس کے علاوہ مسلم لیگ ن کے قلعے لاہور میں بھی دراڑ ڈال دی ہے۔این اے 126 سے حماد اظہر،این اے 130 سے شفقت محمود ،این اے 133سے عمران خان اور این اے 136 سے ملک کرامت علی کھوکھر نے فتح سمیٹی۔اس کے علاوہ بڑی تعداد میں ممبر صوبائی اسمبلی بھی لاہور سے منتخب ہوئے جن میں محمود الرشید ،ندیم عباس بارا،چوہدری اسلم اور دیگر شامل ہیں تاہم کھلاڑیوں کو تاریخی فتح ہضم نہ ہوسکی۔

این اے 136سے لیگی امیدوار سیف الملوک کھوکھر کو شکست دے کر فتح اپنے نام کرنے والے ملک کرامت علی کھوکھر کے ڈیرے پر جب فتح کی خبر پہنچی تو کھلاڑی آپے سے باہر ہو گئے اور انہوں نے قانون کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے اندھا دھند ہوائی فائرنگ کی۔اسی طرح ایس ایچ او تھانہ ہنجروال کھلاڑیوں کو اس قانون شکنی سے روکنے پہنچے اور وہاں موجود تمام کارکنوں کو گرفتار کر لیا جس پر پی پی 161  سے نو منتخب ایم پی اے ندیم عباس بارا آپے سے باہر ہوگئے اور انہوں نے ایس ایچ او پر تشدد کیا اور اس کا سر پھاڑ ڈالا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات