Live Updates

ن لیگ نے تخت لاہور حاصل کرنے کے لیے کوششیں تیز کر دیں

پاکستان مسلم لیگ ن نے پنجاب میں حکومت سازی کے لیے پیپلز پارٹی کے بعد ق لیگ سے بھی رابطہ کر لیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 29 جولائی 2018 11:18

ن لیگ نے تخت لاہور حاصل کرنے کے لیے کوششیں تیز کر دیں
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29جولائی 2018ء)  الیکشن 2018ء کے نتائج سامنے آ گئے ہیں جس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کو واضح بر تری حاصل ہو گئی اور تحریک انصاف وفاق میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں آ گئی ہے۔تحریک انصاف خیبر پختونخوا میں بھی سادہ اکثریت حاصل کر چکی ہے جب کہ پنجاب میں بھی حکومت بنانے کا اعلان کر چکی ہے جس کے لیے دوسری سیاسی پارٹیوں سے سیاسی رابطے بھی جاری ہیں۔

جس کے بعد تحریک انصاف اپنی مطلوبہ نشستیں پوری کرنے میں کامیاب ہو گی۔لیکن ن لیگ بھی تخت لاہور حاصل کرنے کے لیے پوری طرح سے سرگرم ہے۔اور ن لیگ نے بھی پنجاب میں حکومت بنانے کے لیے سیاسی رابطے شروع کر دئیے ہیں ووٹوں کے تناسب سے مسلم لیگ ن کو تحریک انصاف پر برتری حاصل ہے تاہم پی ٹی آئی صوبے میں حکومت سازی کا اعلان کرچکی ہے۔

(جاری ہے)

حکومت سازی کے لیے صدر ن لیگ شہباز شریف نے پیپلز پارٹی کے رہنما مخدوم احمد محمود سے ملاقات کی جس کے دوران انہوں نے صوبے میں پیپلز پارٹی کے 6 ایم پی ایز کی حمایت مانگی۔

شہباز شریف آج پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ سے بھی ملاقات کریں گے اور پنجاب میں حکومت سازی سمیت وفاق میں آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن نے صوبے میں حکومت بنانے کے لیے پیپلز پارٹی کے بعد مسلم لیگ ق سے بھی رابطہ کرلیا۔اس سلسلے میں سردار ایاز صادق نے ق لیگ کے رہنما چوہدری پرویز الہی کو فون کیا اور پنجاب میں حکومت سازی کے لیے تعاون مانگا۔یاد رہے میں پنجاب میں مسلم لیگ ن کے پاس 129، تحریک انصاف 123 سیٹیں ہیں۔ جب کہ صوبے سے کامیاب ہونے والے آزاد امیدواروں کی تعداد 29 ہے جو حکومت سازی کے لیے اہم کردار ادا کریں
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات