Live Updates

این اے 73 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد بڑا ڈرامائی موڑ آ گیا

دوبارہ ووٹوں کی گنتی سے دونوں امیدواروں خواجہ آصف اور عثمان ڈار کے ووٹوں میں اضافہ ہو گیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 29 جولائی 2018 11:45

این اے 73 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد بڑا ڈرامائی موڑ آ گیا
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جولائی 2018ء) : این اے 73میں پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار خواجہ آصف کو الیکشن 2018ء میں کامیاب قرار دے دیا گیا تھا تا ہم پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار عثمان ڈار نے این اے 73کے نتائج کو چیلنج کر دیا تھا اور این اے 73میں دوبارہ گنتی کی درخواست کی تھی۔این اے 73میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا عمل مکمل ہو گیا ہے جس کے بعد ن لیگ کے امیدوار خواجہ آصف کے 45ووٹوں میں اضافہ ہو گیا جب کہ پی ٹی آئی کے امیدوار عثمان ڈار کے ووٹوں میں 132ووٹوں کا اضافہ ہوا۔

دونوں امیدوراں کے ووٹوں میں 1493 کا فرق تھا۔ووٹوں کی گنتی دوبارہ کی گئی جس کے بعد یہ فرق 1406ہو گیا۔جس کے بعد خواجہ آصف کے ووٹ ایک لاکھ 17ہزار 2 ہو گئے جب کہ عثمان ڈار کے ووٹ ایک لاکھ 15ہزار 596 ہو گئے۔

(جاری ہے)

یاد رہے اس سے پہلے بھی حلقہ این اے 73میں ڈرامائی موڑ آ گیا تھا ۔پہلے غیر حتمی غیر سرکار نتائج کے مطابق پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کو خواجہ آصف کے مقابلے میں برتری حاصل تھی۔

اور عثمان ڈار حلقہ این اے 73 سے 113453 ووٹ لینے میں کامیاب ہوئے جب کہ جب کہن لیگ کے امیدوار خواجہ آصف 112717 ووٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔ تاہم اس کے بعد خواجہ آصف نے دوبارہ ووٹوں کی گنتی کے لیے کہا اور ووٹوں کی گنتی کا عمل دوبارہ شروع کیا گیا جس کے بعد ن لیگ کے امیدوار خواجہ آصفجیت گئے اور پی ٹی آئی کے امیدوار عثمان ڈار ہار گئے۔ نئے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق خواجہ آصف نے 115067 ووٹ لیے جب کہ عثمان ڈار 113774 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

جب کہ اس سے پہلے عثمان ڈار کو خواجہ آصف کے مقابلے میں 700ووٹوں کی برتری حاصل تھی۔لیکن خواجہ آصف کی درخواست پر دوبارہ ووٹوں کی گنتی کی گئی جس میں خواجہ آصف کے ووٹ زیادہ بن گئے تھے۔اور اب ایک بار پھر ووٹوں کی گنتی ہوئی جس سے دونوں امیدواروں کے ووٹوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات