Live Updates

ایس ایچ او کو تشدد کا نشانہ بنانے‘وردی پھاڑنے اور فائرنگ کرنے کے الزام

تحر یک انصاف کے نومنتخب ایم پی اے ندیم عباس نے گرفتاری دے دی‘دہشت گردی دفعات کے تحت مقدمہ درج

اتوار 29 جولائی 2018 17:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 جولائی2018ء) ایس ایچ او کو تشدد کا نشانہ بنانے‘وردی پھاڑنے اور فائرنگ کرنے کے الزام میں تحر یک انصاف کے نومنتخب ایم پی اے ندیم عباس نے گرفتاری دے دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عام انتخابات کے نتائج میں لاہور کی 14 نشستوں میں سے 10 پر ن لیگ اور 4 سیٹوں پر پی ٹی آئی کامیاب ہوئی جس میں ایک حلقہ این اے 135 بھی ہے جہاں جیت کا جشن مناتے ہوئے اندھا دھن فائرنگ کی گئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائر ل ہو گئی ہے۔

چیف جسٹس پاکستان نے پی پی161 سے پی ٹی آئی کے نومنتخب ایم پی اے ندیم عباس کی ہوائی فائرنگ کانوٹس لیتے ہوئے گرفتاری کا حکم دے دیاتھااور ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھاکہ ندیم عباس کانام فوری ای سی ایل میں ڈالاجائے،مقدمے میں انسداددہشتگردی دفعات شامل کریں،چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ جنہیں قانون کی عزت نہیں کرنی آتی انہیں نہیں چھوڑیں گے جس پر پی پی161 سے پی ٹی آئی کے نومنتخب ایم پی اے ندیم عباس نے گرفتاری دے دی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات