پاکستانی کھلاڑی حذیفہ ابراہیم نے جاپان جونیئر اوپن سکوائش بوائز انڈر 15 سنگلز ٹائٹل جیت لیا

اتوار 29 جولائی 2018 19:40

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 جولائی2018ء) پاکستانی کھلاڑی حذیفہ ابراہیم نے جاپان جونیئر اوپن سکوائش ٹورنامنٹ میں بوائز انڈر 15 سنگلز ٹائٹل جیت لیا، انہوں نے ہانگ کانگ کے آکف یومی موراکامی کو شکست دی۔

(جاری ہے)

جاپان میں کھیلی گئی ایونٹ میں بوائز انڈر 15 سنگلز ایونٹ کے فائنل میں پاکستانی کھلاڑی حذیفہ ابراہیم نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ہانگ کانگ کے کھلاڑی مورا کامی کو 11-0، 11-5 اور 11-7 سے شکست دے کر ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔

متعلقہ عنوان :